یو پی آئی صارفین الرٹ! 1 اپریل سے نئے قوانین لاگو

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 27-03-2025
یو پی آئی  صارفین الرٹ!  1 اپریل سے نئے قوانین لاگو
یو پی آئی صارفین الرٹ! 1 اپریل سے نئے قوانین لاگو

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
این پی سی آئی (نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا) نے یو پی آئی (یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس) لین دین کی حفاظت اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ نئے قوانین یکم اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوں گے۔ نئے قوانین کے مطابق اگر آپ اپنا موبائل نمبر 90 دن تک استعمال نہیں کرتے ہیں تو ٹیلی کام کمپنی وہ نمبر کسی اور کو دے سکتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ نے یو پی آئی کو اپنے پرانے موبائل نمبر سے لنک کیا ہے اور وہ نمبر بند ہے تو آپ کی یو پی آئی ڈی بھی کام نہیں کرے گی۔ لہذا اگر آپ کے بینک سے منسلک نمبر بند یا تبدیل ہو گیا ہے، تو آپ کو یو پی آئی خدمات استعمال کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے تاکہ آپ یو پی آئی کا صحیح استعمال کر سکیں۔
ہدایات کے مطابق:
۔ 1موبائل نمبر ریووکیشن لسٹ (ایم این آر ایل ) یہ ایک فہرست ہوگی جس میں ان موبائل نمبروں کا ریکارڈ ہوگا جنہیں یو پی آئی لین دین سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر کوئی موبائل نمبر یو پی آئی کے لیے استعمال نہیں کرنا ہے، تو اسے اس فہرست میں شامل کیا جائے گا۔
۔2  ڈیجیٹل انٹیلی جنس پلیٹ فارم (ڈی آئی پی ) یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہوگا جسے بینکوں اور ادائیگی کی خدمات فراہم کرنے والوں کو اپنے ڈیٹا کو محفوظ اور اپ ڈیٹ رکھنے کے لیے استعمال کرنا ہوگا۔
۔3  ڈیٹا اپ ڈیٹ بینکوں اور پی ایس پی کو ہر ہفتے اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنا چاہیے تاکہ تمام معلومات تازہ اور محفوظ رہیں۔
یو پی آئی صارفین کے لیے کیا کرنا ضروری ہے؟
یو پی آئی صارفین کو چاہیے کہ وہ اپنا موبائل نمبر بینک کے ساتھ اپ ڈیٹ رکھیں۔  اگر نمبر بدل گیا ہے تو فوری طور پر بینک میں نیا نمبر رجسٹر کریں۔ بینک میں رجسٹرڈ نمبر استعمال کرتے رہیں تاکہ یو پی آئی خدمات متاثر نہ ہوں۔
یہ تبدیلیاں یو پی آئی کو مزید محفوظ بنانے کے لیے ہیں۔ اگر آپ یو پی آئی استعمال کرتے ہیں، تو یقینی بنائیں کہ آپ کے بینک میں رجسٹرڈ موبائل نمبر اپ ڈیٹ ہے تاکہ آپ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔