یوپی:ٹی ای ٹی کا پرچہ لیک،امتحان ملتوی،متعددگرفتار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 28-11-2021
یوپی:ٹی ای ٹی کا پرچہ لیک،امتحان ملتوی،متعددگرفتار
یوپی:ٹی ای ٹی کا پرچہ لیک،امتحان ملتوی،متعددگرفتار

 

 

لکھنو۔ یوپی میں عین وقت پرٹی ای ٹی کا امتحان ملتوی کرنا پڑاکیونکہ پرچہ لیک ہوگیا تھا۔اس سے امیدواروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔اس بیچ اتر پردیش ایس ٹی ایف نے اتر پردیش ٹیچر اہلیت ٹیسٹ (یوپی ٹی ای ٹی)2021 میں کچھ لوگوں پر شکنجہ کسا ہے۔

انٹرنیٹ میڈیا پر پیپر وائرل ہونے کی وجہ سے امتحان منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ایس ٹی ایف نے شاملی سے تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے جب کہ پریاگ راج سے 13 افراد کو پیپر وائرل کرنے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں سے آٹھ کا تعلق بہار سے ہے۔

اتر پردیش ایس ٹی ایف نے اتر پردیش ٹیچر ایلیجیبلٹی ٹیسٹ- 2021 (ٹی ای ٹی) کے امتحان کو انٹرنیٹ میڈیا پر وائرل کرنے والے گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ یہاں سے پکڑے گئے ملزم کا کنگ پن متھرا کا ببلو پیپر لایا تھا۔ ایس ٹی ایف نے شاملی کے روی پنوار، منیش عرف مونو اور دھرمیندر کو گرفتار کیا ہے۔

ان کے قبضے سے ٹی ای ٹی امتحان کے پیپر کی فوٹو کاپی برآمد ہوئی ہے۔ سی او ایس ٹی ایف نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے بتایا کہ امیدواروں سے تین سے پانچ لاکھ کی رقم وصول کرنے کی بات ہوئی تھی۔ پولس تینوں ملزمین سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

اب ایس ٹی ایف ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پیپر لیک ہونے کے بعد پوری ریاست میں امتحان ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ اترپردیش ٹی ای ٹی 2021 کے تحریری امتحان میں کریک کرنے آئے لوگ پریاگ راج سے پکڑے گئے ہیں۔

تمام لوگوں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ پیپر کہاں سے اور کیسے لیک ہوا، اس کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پریاگ راج میں ٹی ای ٹی امتحان کے لیے 183 مراکز قائم کیے گئے تھے۔

ہفتہ کو ایس ٹی ایف کو گینگ کے سرگرم ہونے کا علم ہوا۔ مختلف مقامات پر تلاشی مہم تیز کردی گئی۔ متعدد مشتبہ افراد کے موبائل نمبر بھی نگرانی پر رکھے گئے۔ اتوار کی صبح امتحان شروع ہونے سے پہلے ایس ٹی ایف کی ٹیموں نے کئی مقامات پر چھاپے مارے۔