فیروزآباد/ آواز دی وائس
اتر پردیش کے ضلع فیروزآباد میں 10 سالہ ایک نابالغ لڑکی کی لاش قریب ہی کے ایک کھیت میں لاوارث حالت میں ملی۔ پولیس کے ایک افسر نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ افسر نے بتایا کہ لاش کو دیکھ کر ابتدائی طور پر یہ شبہ ظاہر ہوتا ہے کہ لڑکی کا گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ (نگر) روی شنکر پرساد نے بتایا کہ راجا ولی تھانہ علاقے کے پانڈی گڑھی گاؤں کی رہنے والی 10 سالہ لڑکی بدھ کی صبح بکری چرانے کھیت میں گئی تھی اور لاپتہ ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے ایک کھیت سے لڑکی کی لاش برآمد کی، جس کا گلا رسی سے گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔
پرساد نے بتایا کہ قتل کے انکشاف کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔