یوپی:لاؤڈ اسپیکر کے ساتھ ہنومان چالیسہ پاٹھ پر اصرار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 16-04-2022
یوپی:لاؤڈ اسپیکر کے ساتھ ہنومان چالیسہ پاٹھ پر اصرار
یوپی:لاؤڈ اسپیکر کے ساتھ ہنومان چالیسہ پاٹھ پر اصرار

 

 

علی گڑھ: اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے عہدیدار شہر بھر کے چوراہوں پر لاؤڈ اسپیکر کے ساتھ ہنومان چالیسہ پڑھنے پر اڑے ہوئے ہیں، جب کہ انتظامیہ بات چیت کے ذریعے معاملے کو بڑھنے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اسی سلسلے میں ہفتہ کو انتظامی افسران اے بی وی پی کے عہدیداروں سے بات چیت کریں گے۔ اے ڈی ایم سٹی راکیش کمار پٹیل نے بتایا کہ شہر میں نئی ​​روایت شروع نہیں ہونے دی جائے گی۔

اس حوالے سے حکومتی سطح سے حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے بی وی پی کے عہدیداروں کو یہ کام نہ کرنے کی سمجھایا جا رہا ہے۔

اے سی ایم آئی سنجے مشرا کی قیادت میں پولس انتظامی افسران نے کئی گھنٹے تک عہدیداروں سے بات کی، لیکن کوئی ٹھوس حل نہیں نکل سکا۔

انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کو ایک بار پھر وہ اور ایس پی سٹی کلدیپ سنگھ گناوت بات کریں گے اور مسئلہ کا حل تلاش کریں گے۔

میٹروپولیٹن ایگزیکٹو کمیٹی نے اس مقابلے کو فوری طور پر روکنے اور عدالتوں کے جاری کردہ حکم کی تعمیل کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔