آم کی نسل کوبہتر بنانے پر سہیل احمد کو یو پی حکومت کا ایوارڈ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
سہیل احمد گورنر اتر پردیش آنندی بین پٹیل کو دھنیا کا پودھا اور تھائی امرود پیش کرتے ہوئے
سہیل احمد گورنر اتر پردیش آنندی بین پٹیل کو دھنیا کا پودھا اور تھائی امرود پیش کرتے ہوئے

 

 

عامل سلطانپوری / سلطانپور

بلدی رائے تحصیل کے تحت موضع گورا بارا مئو کے کسان سہیل احمد کو گورنر اتر پردیش آنندی بین پٹیل کے ہاتھوں اعزاز سے سرفراز کیا گیا ہے ۔

آچار نریندر دیو زراعتی یونی ورسٹی کمار گنج فیض آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں سہیل احمد کو نوازا گیا۔ سہیل عالم گریجوٹ ہیں اور سائینسی ٹکنالوجی کو اپناتے ہوئے زراعت و باغبانی کرتے ہیں ۔

سہیل احمد نے اپنی تقریناً پینتیس بیگھے کی آم کی باغ میں آم کی ختم ہوتی نسلوں کی حفاظت بہت حسن و خوبی سے کی ہے ۔ نیز گٹھلی سے اگائے گئے نئی نئی قسم کے آموں کی ایک فہرست تیار کر لی ہے ۔ اسکے ساتھ ساتھ تھائی نسل کے امرود ، عمدہ ننسل کے بیل ، جامن اور انجیر کے بھی درختوں کی پرورش و پرداخت کرتے ہوئے انکی نسلوں کو مزید بہتر بنانے کا کارنامہ انجام دیا ہے ۔

سہیل احمد  کے ذریعہ کی گئی چنے کی اور دھنیا کی پتی کی کھیتی علاقے میں لوگوں کی نگاہوں کا مرکز ہے۔ سہیل احمد  ایک ہڑھے لکھے کسان ہیں اس ناطے زراعتی یونی ورسٹی نریندر دیو کے مستقل ربط میں رہا کرتے ہیں اور نئی سائینسی ایجادات و جدید ٹیکنالوجی کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے زراعت و باغبانی کرتے ہیں ۔ سہیل احمد کے طرز زراعت و باغبانی سے قریب کے کسان بھی فیض اٹھاتے ہیں۔

نریندر دیو زراعتی یونی ورسٹی میں منعقدہ تقریب میں سہیل احمد  نے اپنی باغ کے تھائی نسل کے امرد اور کھیت کے ہرے چنے و دھنیا کی پتی کا پودھا گورنر اتر پردیش کے سامنے پیش کیا گورنر اتر ہردیش آنندی بین پٹیل نے انھیں شال اور مومنٹو پیش کر انکا اعزاز کیا۔