لکھنؤ: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو یہاں اترپردیش گلوبل انوسٹر سمٹ(یو پی جی آئی ایس) کا افتتاح کیا۔" مودی نے مشعل روشن کر کے سمٹ کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم مودی نے جائے تقریب پر ایک نمائش کا دیدار کیا اور صنعت کاروں سے ملاقات کی۔
اترپردیش کو ایک ٹریلین ڈالر کی معشیت بنانےکے عزم کے ساتھ شروع ہورہے اس سمٹ پر ملک۔ دنیا کی نگاہیں ہیں۔ اس سے پہلے چودھری چرن سنگھ بین الاقوامی ائیر پورٹ پر مودی کا استقبال گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کیا۔ مودی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ورنداون یوجنا(جائے تقریب) کے لئے روانہ ہوگئے۔
تین دنوں تک چلنے والے اس سمٹ میں کل 34اجلاس ہونگے۔ پہلے دن 10دوسری دن 13اور آخری دن 11اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔ زیادہ تر اجلاس میں مرکزی وزراء موجود رہیں گے۔ سمٹ میں ملک کے کئی معروف صنعت کاروں کے علاوہ نیدر لینڈ، جاپان، یو اے ای، آسٹریلیا، یو کے سمیت کئی ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔