یوپی:مسجدسے گھر تک،ترنگالہرانے میں مسلمان بھی پیش پیش

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 07-08-2022
یوپی:مسجدسے گھر تک،ترنگالہرانے میں مسلمان بھی پیش پیش
یوپی:مسجدسے گھر تک،ترنگالہرانے میں مسلمان بھی پیش پیش

 

 

انائو: 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے موقع پر پی ایم مودی نے 13 سے 15 اگست تک 'ہر گھر ترنگا' لہرانے کی اپیل کی ہے۔ پی ایم مودی کی اس اپیل پر سیاسی پارٹیاں مختلف طریقوں سے ردعمل ظاہر کر رہی ہیں، لیکن اتر پردیش کے اناؤ میں لوگوں میں ایک الگ ہی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ لوگ اپنے گھروں میں ترنگا لہرانے کے لیے پرجوش ہیں۔ یہی نہیں مسلمان بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

مساجد اور گھروں پر ابھی سے ترنگا لہرایا جا رہا ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں، امرت مہوتسو کو ایک بڑی شکل دینے میں سی ڈی او دیویانشو پٹیل کا بڑا حصہ ہے۔ سی ڈی او دیویانشو پٹیل کی پہل کا شاندار اثر دیکھا جا رہا ہے۔

اناؤ سے جو تصویر سامنے آئی ہے، وہ مذہب کے ٹھیکیداروں، مذہب کی سیاست کرنے والوں کو یہ پیغام دیتی ہے کہ ہم سب ہندوستانی ہیں،اور اپنے ملک سے پیار کرنے والے ہیں۔ 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے بارے میں، ایک مسلم مذہبی رہنما نے کہا کہ 'سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا ، ہم بلبلیں ہیں اس کی، یہ گلستاں ہمارا

مسلم مذہبی رہنما نے کہا، ہم پی ایم مودی کی اپیل کی حمایت اور احترام کرتے ہیں۔ ہمارے گھروں میں ترنگا لہرایا جائے گا۔ پہلے ہم ہندوستانی ہیں، بعد میں ہم ہندو، مسلمان اور سکھ ہیں۔ ترنگا ہماری سالمیت کی علامت ہے۔ سیاست کرنے والوں کو اس سے سبق لینا چاہیے، ہندو مسلم نہیں۔ ہم فخر سے ترنگا لہرائیں گے اور پہنیں گے۔ سب سے اپیل ہے کہ آزادی کی 75ویں سالگرہ پر ترنگا ضرور بلند کریں۔ ترنگا ہمارا فخر ہے، سیاست کا حصہ نہیں۔

مسلم مذہبی رہنما نے کہا کہ ہمارا ملک گنگا جمنی تہذیب اور پیار محبت کا ملک ہے۔ ہم اپنے ملک سے اتنی ہی محبت کرتے ہیں جتنی ایک باپ اپنے بیٹے سے کرتا ہے۔ اناؤ میں مسلمان بھی امرت مہوتسو میں ترنگا لہرانے میں حصہ لے رہے ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ امرت مہوتسو کو کامیاب بنانے کے لیے اناؤ کے سی ڈی او دیویانشو گھر گھر ترنگا پہنچانے میں مصروف ہیں۔ یہی نہیں تمام افسران اور ملازمین گھر گھر ترنگا لہرانے کی کال دے رہے ہیں۔ اناؤ کی ایک الگ تصویر ریاست میں پہنچ رہی ہے۔ حکومت نے سی ڈی او اناؤ کی بھی ستائش کی ہے۔

اناؤ میں سات لاکھ ترنگوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، لیکن حب الوطنی کا رنگ کچھ اس طرح رنگا ہے کہ سات لاکھ جھنڈے کم پڑ گئے۔ گروپ کی خواتین ترنگا جھنڈا بنا رہی ہیں۔ ترنگا جھنڈا بنانے میں این سی سی کیڈٹس کے طلباء بھی پیچھے نہیں ہیں۔ وہ ترنگا بنانے میں بھی اپنا یوگدان دے رہے ہیں۔ این سی سی کیڈٹس نے بات چیت میں کہا کہ ترنگا ملک کا فخر ہے۔ اس کا تعلق کسی جماعت یا مذہب سے نہیں ہونا چاہیے۔