یوپی الیکشن:کانگریس کی125 امیدواروں کی پہلی لسٹ، 40 فیصد خواتین شامل

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 13-01-2022
یوپی الیکشن:کانگریس کی پہلی لسٹ میں125 امیدواروں کے نام40 فیصد خواتین کوٹکٹ
یوپی الیکشن:کانگریس کی پہلی لسٹ میں125 امیدواروں کے نام40 فیصد خواتین کوٹکٹ

 

 

لکھنو: یوپی الیکشن 2022: آج کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کے 125 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ پہلی فہرست میں 40 فیصد خواتین کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

خواتین کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ یہ تمام خواتین جدوجہد کرنے والی ہیں۔ بڑی بات یہ ہے کہ کانگریس نے اناؤ ریپ متاثرہ کی ماں آشا سنگھ کو بھی ٹکٹ دیا ہے۔

پریس کانفرنس میں پرینکا گاندھی نے کہا، ’’125 امیدواروں کی فہرست میں سے 50 خواتین ہیں۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ ایسے امیدوار ہوں جو پوری ریاست میں جدوجہد کر رہے ہوں اور نئی سیاست کی شروعات کر رہے ہوں۔

 

ہماری کوشش ہے کہ ان کے ذریعے ہم یوپی کی سیاست کو ایک نئی سمت دے سکیں۔ پرینکا نے کہا، ’’اس فہرست میں کچھ خواتین صحافی بھی ہیں۔ ایک اداکارہ ہیں اور باقی جدوجہد کرنے والی خواتین ہیں، جنہوں نے کانگریس میں رہتے ہوئے کئی سالوں تک جدوجہد کی۔

 

بتا دیں کہ اتر پردیش کی 403 اسمبلی سیٹوں کے لیے سات مرحلوں میں ووٹنگ 10 فروری سے شروع ہوگی۔ یوپی میں سات مرحلوں میں 10، 14، 20، 23، 27 اور 3 اور 7 مارچ کو ووٹنگ ہوگی۔ جبکہ ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے کورونا کے پیش نظر یوپی، پنجاب، گوا، منی پور اور اتراکھنڈ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے 15 جنوری تک کسی بھی سیاسی ریلی اور روڈ شو کی اجازت نہیں دی ہے۔