لکھنؤ
اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو راجدھانی لکھنؤ میں 400 نئی بسوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ یہ اطلاع ایک سرکاری بیان میں دی گئی۔ بیان کے مطابق، اندرا گاندھی پرتیشٹھان میں منعقدہ پروگرام میں وزیراعلیٰ یوگی نے مختلف خدمات، منصوبوں اور پراجیکٹوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا۔
بیان میں بتایا گیا کہ اس موقع پر 1.5 لاکھ جن سیوا مراکز کے ذریعے عوام تک 45 سے زیادہ ٹرانسپورٹ خدمات پہنچانے کی سہولت کا آغاز کیا گیا۔ وزیراعلیٰ یوگی نے آسان ٹرانسپورٹ ہیلپ لائن 149 کا بھی آغاز کیا۔
وزیراعلیٰ نے نیشنل رورل لائیولی ہُڈ مشن کے تحت آلام باغ ڈپو کی سنگیتا گوتم و گولڈی موریہ اور کیسر باغ ڈپو کی انشیکا گوتم کو تقرری نامہ دیا۔ یوگی نے آٹھ ڈبل ڈیکر الیکٹرک بس، 16 الیکٹرک بس، ایک ریٹروفٹ الیکٹرک بس، 10 سی این جی بس، دو اے سی بس، 20 ٹاٹا بس، 43 آئشر سمیت 400 "بی ایس-سِکس" بسوں اور سڑک حفاظت کے لیے 11 انٹرسپٹر کو ہری جھنڈی دکھائی۔
وزیراعلیٰ نے پی پی پی موڈ کے تحت بننے والے سات بس اسٹیشنوں کا سنگِ بنیاد رکھا۔
بیان کے مطابق، پی پی پی ماڈل پر تیار ہونے والے بس اسٹیشنوں میں شامل ہیں
زیرو روڈ (پریاگ راج)
سول لائنز (پریاگ راج)
غازی آباد اولڈ (غازی آباد)
رسول آباد (علی گڑھ)
چار باغ (لکھنؤ)
ایودھیا دھام (ایودھیا)
وبھوتی کھنڈ گومتی نگر (لکھنؤ)