یوپی: بی جے پی صوبائی صدر کے نام کااعلان

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 14-12-2025
یوپی: بی جے پی صوبائی صدر کے نام کااعلان
یوپی: بی جے پی صوبائی صدر کے نام کااعلان

 



لکھنو: یوپی میں بی جے پی کو نیا صوبائی صدر مل گیا ہے۔ مرکزی نگرانوں نے ان کا نام اعلان کیا۔ تاہم، ہفتہ کو صرف ایک ہی نامزدگی ہونے کی وجہ سے پہلے ہی ان کے نام پر رسمی مہر لگ گئی تھی۔ یہ اعلان لکھنؤ کے رام منوہر لوہیا یونیورسٹی کیمپس کے ہال میں کیا گیا۔

اس موقع پر مرکزی انتخابی نگران، قومی جنرل سکریٹری ونود تاودے، صوبائی صدر انتخابات کے مرکزی نگران، مرکزی وزیر پیوش گوئل، صوبائی انتخابی افسر اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے پنکج چودھری کی کامیابی کا اعلان کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، صوبائی بی جے پی صدر بھوپندر سنگھ چودھری، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ، بریجیش پاٹھک اور صوبائی جنرل سکریٹری (تنظیم) دھرم پال سنگھ سمیت دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے۔ پیوش گوئل نے اعلان کیا کہ یہ تنظیم کی طاقت ہے کہ پارٹی آج اس مقام پر ہے۔ ان کے اعلان کے ساتھ ہی ہال تالیاں بج اٹھا۔

بھوپندر چودھری نے پارٹی کا جھنڈا نئے منتخب صدر کو سونپا۔ اس موقع پر قومی کونسل کے 120 نئے منتخب ارکان کا بھی اعلان کیا گیا۔ چودھری صوبے کے بی جے پی کے 17 ویں صدر ہوں گے اور کرمی برادری سے چوتھے صدر ہیں۔ اس سے پہلے وِنے کٹیار، اوم پرکاش سنگھ اور سوتنتر دیو سنگھ بھی اسی برادری سے صدر رہ چکے ہیں۔

صوبائی صدر کے انتخاب کی رسمی کارروائی مکمل کی گئی۔ ابتدائی طور پر چودھری کا نام اس بنیاد پر خارج کیا جا رہا تھا کہ وزیر اعلیٰ اور صدر ایک ہی علاقے سے نہیں ہو سکتے، لیکن نامزدگی کے وقت یہ تمام مشکلات دور ہو گئی۔

پنکج چودھری کے صوبائی صدر بننے سے بی جے پی کی سیاست میں پوروانچل کا اثر بڑھ گیا ہے، خاص طور پر گورکھپور علاقہ اب نئی طاقت کا مرکز بن کر اُبھرا ہے۔ گورکھپور کی سیاست میں یوگی اور پنکج چودھری بی جے پی کے دو بڑے رہنما ہیں، اور اب ایک کے پاس حکومت جبکہ دوسرے کے پاس پارٹی کی قیادت ہے۔