یوپی اسمبلی انتخابات:40فیصد ٹکٹ خواتین کے لئے مخصوص:پرینکا گاندھی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 19-10-2021
پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی

 

 

 

لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی اترپردیش میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں 40فیصدی خواتین کو ٹکٹ دے گی . انہوں نے منگل کو پارٹی کے ریاستی دفتر پر پریس کانفرنس میں کہا کہ اترپردیش کی سیاست میں خواتین کی شراکت داری بڑھانے اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے کانگریس نے آج یہ اہم فیصلہ کیا ہے .

یہ فیصلہ ریاست کی ہر اس خاتون کے لئے ہے جو تبدیلی چاہتی ہے انصاف چاہتی ہے اور ایسا اسی وقت ممکن ہے جب اس میں یکسانیت اور سماجی سیکورٹی کا احساس پیدا ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی لڑائی انتخاب میں کسی خاص پارٹی سے نہیں بلکہ ایک نئے طریقے کی سیاست کو بنانے کے لئے ہے۔

وہ ان کے لئے لڑرہی ہے جو اپنی آواز نہیں اٹھا پارہے ہیں۔ وہ چاہئے دلت ہو یا خواتین ایسی اٹھنے والی ہرآواز کو یہاں کچلا جاتا ہے۔ پرینکا نے خواتین سے اپیل کرتے ہوئے کہا'آپ چاہئے ٹیچر ہوں، سماجی کارکن ہوں، نوجوان کاروباری ہوں یا کامیابی گھریلو خاتون آپ تبدیلی چاہتی ہیں تو انتظار مت کیجئے۔

آپ کو سیکورتی کہیں سے ملنے والی نہیں ہے۔ اس ریاست میں تحفظ ان کا کیا جاتا ہے جو کچلنا چاہتے ہیں۔ یہاں اقتدار کے نام پر کھلے عام نفرت کو بول بالا ہے۔

خود کو بااختیار بنانے سے ہی آپ ان کا مقابلہ کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ خواتین کو ایک گیس سلنڈر دے کر خوش کردے گی۔ اس کو کمزور سمجھا جاتا ہے۔ ایسا تب تک چلتا رہے گا جب تک خواتین میں یکتا نہیں ہوگی۔ ذات، مذہب میں تقسیم ہوکر خود کو کمزور مت کیجئے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے مہینے کی 15تاریخ تک امیدواروں کے لئے درخواست دینے کا راستہ کھلا ہے۔ان کی اپیل ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں خواتین درخواست دیں ۔وہ خود ان درخواستوں پر سنجیدگی کے ساتھ غور کریں گی۔ (ایجنسی ان پٹ )