نارائن رانے حراست میں، ضمانت مسترد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-08-2021
    نارائن رانے حراست میں، ضمانت مسترد
نارائن رانے حراست میں، ضمانت مسترد

 


آواز دی وائس، رتناگری

 مرکزی وزیر نارائن رانے کو حراست مرکزی وزیر نارائن رانے کو حراست میں لے لیا گیاہے۔

گرفتاری سے قبل ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

اس سے پہلے رتناگری پولیس سپرنٹنڈنٹ نارائن رانے سے ملنے پہنچے۔

کاغذی کارروائی ہو گئی اور نارائن رانے کو حراست میں لے لیا گیا۔

نارائن رانے کو اب رتناگری عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تاہم اس دوران نارائن رانے کی صحت بگڑ گئی۔ پولیس انہیں اسپتال لے گئی۔

تحویل میں لینے سے پہلے، ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کیا،بی پی اور شوگر میں اضافہ پایا گیا۔

پولیس نارائن رانے کے ساتھ ناسک کی طرف گئی۔

ذرائع کے مطابق اس سے پہلے رتناگری ایس پی نے وزیر انیل پرب کو فون کیا اور ان سے پوچھا کہ نارائن رانے پوچھ رہے ہیں کہ وارنٹ گرفتاری کہاں ہے؟

انل پرب نے جواب میں کہا کہ ‘میں نے ڈی جی پی سے بات کی ہے۔

گرفتاری کے لیے کون سا حکم لینے کی ضرورت ہے؟

رانے کے معاون پرمود جٹھار نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے پاس گرفتاری کا وارنٹ بھی نہیں ہے۔

اور مرکزی وزیر نارائن رانے کو گرفتار کرنے پہنچ گئے ہیں۔

مرکزی وزیرنارائن رانے پر الزام ہے کہ انھوں ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے پر قابل اعتراض بیان دیا تھا۔

وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی یوم آزادی کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے رانے نے کہا تھا کہ چیف منسٹر کو یاد نہیں کہ ملک کی آزادی کو کتنے سال گزر گئے ہیں۔

 خیال رہے کہ ناسک پولیس کمشنر دیپک پانڈیا نے ان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ اور اس نے رتناگری پولیس سے نارائن رانے کو گرفتار کرنے کی درخواست کی تھی۔