حکومت ڈینگی سے نمٹنے کے لیےایکشن پلان بنائے گی: منڈاویہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-11-2021
 حکومت ڈینگی سے نمٹنے کے لیےایکشن پلان بنائے گی: منڈاویہ
حکومت ڈینگی سے نمٹنے کے لیےایکشن پلان بنائے گی: منڈاویہ

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

 مرکزی وزیر صحت و خاندانی فلاح و بہبود منسوکھ منڈاویا نے دہلی میں ڈینگو کی خوفناک صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کے درمیان باہمی تال میل پر زور دیا ہے اور اس کے پیش نظر ایک مشترکہ ایکشن بنائے گی۔

منڈاویا نے پیر کو یہاں دہلی حکومت اور مرکزی حکومت کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی اور کہا کہ تمام میونسپل کارپوریشنز، نئی دہلی میونسپل کونسل، کنٹونمنٹ بورڈ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی ڈینگی مچھر پر قابو پانے کی کوششوں میں شامل کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ گھروں، ہوٹلوں، صنعتوں، پانی کے ٹینکوں میں جمع پانی کو ہٹایا جائے اور ان بستیوں کی نشاندہی کی جائے جہاں پانی استعمال کے لیے ذخیرہ کیا جاتا ہے۔