مرکزی کابینہ: کرایہ داری پر ماڈل قانون کو منظوری دی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-06-2021
مرکزی کابینہ کا فیصلہ
مرکزی کابینہ کا فیصلہ

 

 

نئی دہلی :مرکزی کابینہ نے آج تازہ قانون سازی یا کرایہ داری سے متعلق موجودہ قوانین میں مناسب ترمیم کے ذریعہ منظوری دینے کیلئے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو بھیجنے کیلئے کرایہ داری سے متعلق ماڈل قانون کو منظوری دے دی ہے۔ اس سے پورے ملک میں مکانات کو کرایے پر دینے سے متعلق قانونی فریم ورک کے تفصیلی معائنہ میں مدد ملے گی۔ جس کی بدولت اس کی مجموعی ترقی کو رفتار دینے میں مدد ملے گی۔

کرایہ داری سے متعلق ماڈل قانون کا مقصد ملک میں مکانات کو کرایے پر دینے کیلئے ایک درخشاں، پائیدار اور سبھی کی شمولیت والی مارکیٹ تیار کرنا ہے۔ اس قانون کی بدولت آمدنی کے تمام گروپوں کیلئے خاطرخواہ تعداد میں کرایے پر مکانات دستیاب ہوجائیں گے اور جس کے نتیجے میں بے گھر ہونے کا مسئلہ حل ہوگا۔ کرایہ داری سے متعلق ماڈل قانون کی بدولت مکانوں کو کرایہ پر دینے کے عمل کو بتدریج باضابطہ مارکیٹ کی جانب منتقل کرکے، مکانات کو کرایے پر دینے کے عمل کو ادارہ جاتی بنانے میں مدد ملے گی۔ کرایہ داری سے متعلق ماڈل قانون، مکانات کو کرایے پر دینے کے مقصد سے خالی مکانات کو کرایے پر دستیاب کرانے میں سہولت پیدا کرے گا۔ 

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے شنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن کے تمام رکن ممالک کے درمیان ’’ماس میڈیا کے شعبے میں تعاون‘‘ سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کئے جانے اور اس میں اصلاح کی بعد وقوع واقعہ منظوری دی۔ اس معاہدے پر جون 2019 میں دستخط ہوئے تھے۔

 اس معاہدے سے ماس میڈیا کے شعبے میں ایسوسی ایشنوں کے درمیان مساوی طور پر اور باہمی مفاد کے تعاون کو فروغ ملےگا۔طرفین باہمی معاملات کی بنیاد پر سرگرمیوں کی سہولت فراہم کرائیں گے او اس مساوات کو یقینی بنائیں گے۔ یہ معاہدہ رکن ممالک کے لئے ماس میڈیا کے شعبے میں بہترین طریقہ کار اور نئی اختراعات سے ایک دوسرے کو واقف کرانے کا موقع فراہم کرائے گا۔

 مرکزی کابینہ کو ،حکومت ہند کی ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت ( ایم او ایچ یو اے ) اور مالدیپ کی سرکار کی قومی منصوبہ بندی ، ہاؤسنگ اور بنیادی ڈھا نچےکی وزارت کے درمیان ، پائیدار شہری ترقی کے شعبے میں، تعاون کرنے سے متعلق دستخط شدہ مفاہمت نامے ( ایم او یو ) کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ۔ اس مفاہمت نامے پر فروری 2021 میں دستخط کئے گئے تھے۔

 مفاہمت نامے کے طریقہ کار کے تحت تعاون سے متعلق حکمت عملی اور پروگراموں کو نافذ کرنے کے لئے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی ) قائم کیا جائے گا۔ یہ مشترکہ ورکنگ گروپ سال میں ایک بار اجلاس کرے گا جو کہ مالدیپ اور ہندوستا ن میں باری باری منعقد ہوں گے۔

 مرکزی کابینہ نے اس مفاہمت نامے کو منظوری دی جس پر حکومت ہند کی کانکنی کی وزارت اور جمہوریہ ارجنٹینا کی پروڈکٹیو ڈیولپمنٹ کی وزارت کی کانکنی پالیسی کی سکریٹریٹ کے درمیان دستخط کئے جائیں گے۔

 اس مفاہمت نامے سے معدنی وسائل کے شعبے میں تعاون کے لئے ایک ادارہ جاتی میکانزم فراہم کرایا جائے گا۔ اس مفاہمت نامے کے مقاصد میں معدنیات کی تلاش اور فروخت ، لیتھیم کو نکالنے، کانکنی اور استفادہ کرنے ، بنیادی ڈھاتوں، باہمی مفاد کے لئے اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کے شعبے میں مشترکہ صنعت قائم کرنے کے امکانات ، خیالات اور معلومات کے باہمی تبادلے اور تکنیکی اور سائنسی معلومات کے تبادلے، تربیت اور صلاحیت سازی کی حوصلہ افزائی کرنے اور کانکنی کی سرگرمیوں کےشعبے میں سرمایہ کاری اور ڈیولپمنٹ کو فروغ ، اختراع کا مقصد پورا کرنے کے لئے تعاون جیسی سرگرمیوں کو مستحکم کرنا شامل ہیں۔

مرکزی کابینہ نے حکومت ہند کی مکانات اور شہری امور کی وزارت اور حکومت جاپان کی زمین، بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ اور سیاحت کی وزارت کےدرمیان شہری ترقی سے متعلق 2007 کے موجودہ مفاہمت نامے کو درکار کرتے ہوئے پائیدار شہری ترقی سےمتعلق تعاون کے میمورنڈم پر دستخط کئےجانے کو منظوری دی۔۔