اناؤ حادثہ: مودی کا مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 10-07-2024
اناؤ حادثہ: مودی کا مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے  دینے کا اعلان
اناؤ حادثہ: مودی کا مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان

 

اناؤ / آواز دی وائس
اتر پردیش کے اناؤ میں ہونے والے حادثے کے بعد، جس میں 18 لوگوں کی جان چلی گئی۔ اس حادثے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو ہر مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50،00 روپے دینے کا اعلان کیا۔
وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے اناؤ حادثے میں ہلاک ہونے والے ہر فرد کے لواحقین کے لیے پی ایم این آر ایف کی جانب سے 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کو 50،000 روپے دیے جائیں گے۔
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی اس المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سنگھ نے ایکس پر لکھا کہ اتر پردیش کے اناؤ میں سڑک حادثہ انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔ مقامی انتظامیہ زخمیوں کے علاج میں مصروف ہے۔ میں ان لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ یہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ 
اتر پردیش کے اناؤ ضلع میں لکھنؤ-آگرہ ایکسپریس وے پر ایک ڈبل ڈیکر سلیپر بس کے دودھ کے کنٹینر سے ٹکرا جانے سے اٹھارہ افراد ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ صبح 5:15 بجے پیش آیا۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ضلع انتظامیہ کو زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ان کی جلد صحت یابی کی خواہش بھی کی ہے۔
 اس پر سی ایم آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اناؤ ضلع میں سڑک حادثے میں لوگوں کی موت انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والی ہے۔ میری تعزیت سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے۔ ضلع انتظامیہ کے افسران کو موقع پر پہنچنے اور امدادی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔ 
ڈبل ڈیکر سلیپر بس بہار کے موتیہاری سے دہلی جا رہی تھی جب اس نے آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر بہتمزوار تھانہ علاقے کے گدھا گاؤں کے قریب دودھ کے ٹینکر کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بنگارماؤ ایریا آفیسر اروند چورسیا کی قیادت میں موقع پر پہنچی اور بچاؤ کام شروع کیا۔ ادھر اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک بھی زخمیوں سے ملنے اناؤ اسپتال پہنچے۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے زخمیوں کو مناسب علاج کی یقین دہانی کرائی۔ نائب وزیر اعلیٰ پاٹھک نے بتایا کہ 18 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ کئی زخمی ہیں اور انہیں اناؤ کے ضلع اسپتال میں بھیجا گیا ہے۔ زخمیوں کو اعلیٰ سطح کے اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ اناؤ کے قریب تمام اسپتالوں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔