یوکرین نے جنگ بندی کے لیے مانگی مودی سے مدد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-02-2022
یوکرین نے جنگ بندی کے لیے مانگی مودی سے مدد
یوکرین نے جنگ بندی کے لیے مانگی مودی سے مدد

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

 یوکرین  نے روس کی فوجی کارروائی کو روکنے کے لیے ہندوستان سے مدد مانگی ہے۔ہندوستان میں یوکرین کے سفیر ڈاکٹر ایگور پولیکھا نے حکومت ہند سے مداخلت کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن سے بات کریں۔یوکرین کا ماننا ہے کہ ہندوستان ایک مثبت کردار ادا کرسکتا ہے۔ کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی ایک قد آوار عالمی رہنما ہیں۔ ہندوستان میں  یوکرین کے سفیر ڈاکٹر ایگور پولیکھا نے جمعرات کو یوکرین بحران کے دوران یہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہم اس جنگ کو روکنے کے لیے ہندوستانی قیادت کے فعال تعاون کے منتظر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نہیں جانتا کہ پوتن کتنے عالمی رہنما وں کو سن سکتے ہیں لیکن مودی جی کی حیثیت ہے،مجھے امید ہے کہ ان کی مضبوط آواز کی صورت میں پوتن کو کم از کم سوچنا ہوگا۔ ہم ہندوستانی حکومت سے بہت مثبت رویہ کی توقع کر رہے ہیں

مجھے لگتا ہے کہ اس معاملے میں آپ کے وزیر اعظم مودی روسی کے لیڈر پوتن سے بات کرسکتے ہیں۔ تاریخ میں کئی بار ہندوستان نے امن بحالی کے لیے اہم کا کردار ادا کیا ہے۔ ہم اس جنگ کو روکنے کے لیے آپ سے مضبوط آواز کی امید رکھتے ہیں ۔

روس نے یوکرین پر حملہ کردیا ہے ،مشرقی یوکرین کے کئی علاقوں  پر روس کی فوج نے قبضہ کرلیا ہے۔اس دوران عالمی برادری میں زبردست بے چینی ہے جبکہ یوکرین بھی اقوام متحدہ سے یورپی یونین تک دوہار لگا رہا ہے۔ یورپی یونین نے روس کی معیشت کو تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

ہندوستان میں یوکرین کے سفیر نے کہا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو روسی صدر سے بات کرنی چاہئے۔ عالمی رہنما کے طور پر مودی کی شہرت کی وجہ سے پوٹن ان کی بات ضرور سنیں گے۔

اس نازک مرحلے میں  ہم ہندوستان کی حمایت کی درخواست کر رہے ہیں۔ جمہوری ریاست کے خلاف روسی حکومت کی جارحیت کی صورت میں ہندوستان کو اپنا عالمی کردار پوری طرح سے ادا کرنا چاہیے۔ نریندر مودی دنیا کے سب سے طاقتور اور قابل احترام لیڈروں میں سے ایک ہیں

ا