اودے پور قتلِ پر ردعمل:کوئی قانون ہاتھ میں نہیں لے سکتا- اویسی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
اودے پور قتلِ پر ردعمل:کوئی قانون ہاتھ میں نہیں لے سکتا- اویسی
اودے پور قتلِ پر ردعمل:کوئی قانون ہاتھ میں نہیں لے سکتا- اویسی

 

 

اودے پور: راجستھان کے ادے پور میں نوپور شرما کی حمایت میں پوسٹ کرنے پر ایک شخص کنہیا لال کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ اس پورے واقعہ کی ویڈیو بھی بنائی گئی اور اسے وائرل کر دیا گیا۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ ہماری حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ مجرموں کے خلاف سخت ترین کارروائی کرے۔ ساتھ ہی پولیس نے واقعہ میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

اویسی نے ٹویٹ کیا، "میں راجستھان کے اودے پور میں ہولناک قتل کی مذمت کرتا ہوں۔ اس کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا۔ ہماری پارٹی کا مؤقف اس قسم کے تشدد کی مخالفت کرنا ہے۔ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینے دینا چاہیے۔" ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ریاستی حکومت کو سخت ترین کارروائی کرنی چاہیے۔ قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنا چاہیے۔

بتادیں کہ یہ واقعہ اودے پور کے دھان منڈی تھانہ علاقے میں پیش آیا۔ کنہیا لال اودے پور میں بھوت محل کے قریب سپریم ٹیلرز نام کی دکان چلاتے تھے۔ اطلاعات کے مطابق منگل کی دوپہر ڈھائی بجے کے قریب ریاض اختری اور غوث محمد نامی ملزمان تلوار اور چاقو لے کر ان کی دکان پر پہنچے اور دن دہاڑے ان کا گلا کاٹ دیا۔