ادے پور سانحہ: وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کی امن کی اپیل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-06-2022
ادے پور سانحہ:  وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کی امن کی اپیل
ادے پور سانحہ: وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کی امن کی اپیل

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

 راجستھان کے ادے پور میں سنیچر کو نوپور شرما کی حمایت میں سوشل میڈیا پراسٹیس دینے کا بعد اس کا قتل کردیا گیا ہے۔قاتل نے قتل کے بعد اس قتل کی سفاکانہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ اس کے بعد شہر کے بازار بند کر دیے گئے۔ افراتفری اور کشیدگی کے ماحول کو دیکھتے ہوئے ضلع میں انٹرنیٹ کو اگلے احکامات تک بند کر دیا گیا ہے۔

ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے سبھی سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا، 'میں ادے پور میں نوجوان کے وحشیانہ قتل کی مذمت کرتا ہوں۔ اس واقعہ میں ملوث تمام مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور پولیس جرم کی تہہ تک جائے گی۔ میں تمام لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔ ایسے بھیانک جرم میں ملوث ہر فرد کو سخت ترین سزا دی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے ٹویٹ کیا کہ میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ اس واقعے کی ویڈیو شیئر کرکے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش نہ کریں۔ ویڈیو شیئر کرنے سے معاشرے میں نفرت پھیلانے والے مجرموں کا مقصد کامیاب ہو جائے گا۔

 

تاہم، امن کی اپیل کے لیے وزیر اعلیٰ کے اس ٹوئٹ کے جواب میں لوگ اس واقعے پر اپنی برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔ سنیل نامی صارف نے جواب دیا کہ جتنے گناہوں کو دفن کرو گے، وہ اور بھی جرائم کریں گے۔ ایک صارف بنشی لال نے لکھا ہے کہ آپ کی انتظامیہ کا ماحول خراب ہو رہا ہے۔ لوگ رپورٹ کرتے ہیں تو کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔

وزیراعلیٰ راجستھان کے علاوہ مختلف سیاسی رہنماوں پر اس واقعہ پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے قاتل کو سخت سے سخت سزاد دینے کی اپیل کی ہے۔

اسد الدین اویسی،رکن پارلیمان

ادے پور میں وحشیانہ قتل قابل مذمت ہے۔ ایسے قتل کا دفاع کوئی نہیں کر سکتا۔ ہماری جماعت کا مسلم موقف یہ ہے کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کا حق نہیں ہے۔ ہم نے ہمیشہ تشدد کی مخالفت کی ہے۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ 

 

۔