بھونیشور ایئرپورٹ پراڑان یاتری کیفے کا افتتاح

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 25-08-2025
بھونیشور ایئرپورٹ پراڑان یاتری کیفے کا افتتاح
بھونیشور ایئرپورٹ پراڑان یاتری کیفے کا افتتاح

 



بھونیشور/ آواز دی وائس
ہندوستانی ہوائی اڈہ اتھارٹی نے پیر کو بیجو پٹنایک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کے لیے سستے داموں پر کھانے پینے کی سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے "اُڑان یاتری کیفے" کا آغاز کیا۔  اس سہولت کا افتتاح مرکزی شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو کنجراپو نے کیا۔ اس موقع پر مرکزی شہری ہوابازی کے مملکتی وزیر مُرلی دھر موہول اور دیگر افسران موجود تھے۔
وزیر نے کہا كہ یہ وزیرِاعظم نریندر مودی کا وِژن ہے کہ ہوائی مسافروں کو معقول داموں پر کھانے پینے کی چیزیں فراہم کی جائیں۔ 'اُڑان' یوجنا کا مقصد ہوائی سفر کو عام عوام کے لیے قابلِ رسائی بنانا ہے۔ ہوائی اڈوں پر مہنگے کھانے پینے کی شکایات لگاتار موصول ہو رہی تھیں، اور یہ قدم انہی خدشات کا حل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس طرح کی پہلی سہولت کولکتہ میں شروع کی گئی تھی، جس کے بعد اسے چنئی، احمد آباد اور پونے میں بھی متعارف کرایا گیا۔ بھونیشور پانچواں مرکز ہے اور جلد ہی دیگر ہوائی اڈوں پر بھی یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔
کیفے میں پانی کی ایک بوتل اور چائے کا کپ صرف 10 روپے میں جبکہ ایک سموسہ 20 روپے میں دستیاب ہے۔