ڈی یو کے 67 کالجوں کے لیے یو ۔ اسپیشل بس سروس ہوگی بحالی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 28-08-2025
ڈی یو کے 67 کالجوں کے لیے یو ۔ اسپیشل بس سروس ہوگی بحالی
ڈی یو کے 67 کالجوں کے لیے یو ۔ اسپیشل بس سروس ہوگی بحالی

 



نئی دہلی، 28 اگست (پی ٹی آئی) وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعرات کو دہلی یونیورسٹی کے طلباء کے لیے یو-اسپیشل بس سروس دوبارہ شروع کی، جس کا مقصد طلباء کے لیے دوستانہ اور آسان سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت میٹرو ٹرینوں میں طلباء کے لیے رعایتی پاس فراہم کرنے کے معاملے پر “سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔

یو-اسپیشل بس سروس کا آغاز 25 بسوں کے ساتھ کیا گیا، جو 67 ڈی یو کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں کو کور کرتی ہیں۔اس سروس کے تحت چلنے والی الیکٹرک بسیں 25 سے زیادہ راستوں پر چلیں گی اور اہم مقامات جیسے میٹرو اسٹیشنز پر رکیں گی۔ ان بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے، پینک بٹنز نصب ہیں اور ریڈیو بھی چل رہا ہوگا۔ریکھا گپتا نے کہا جب پچھلی حکومت یو-ٹرنز لیتی رہی، ہماری حکومت ہمیشہ آگے بڑھتی رہی، دہلی کو آگے لے جانے کے لیے۔"

انہوں نے بتایا کہ یو-اسپیشل بسیں یونیورسٹی کی زندگی کی ریڑھ کی ہڈی تھیں، جن میں ہزاروں طلباء اپنے کالجز جاتے تھے، لیکن یہ سروس بند ہوگئی تھی۔گپتا نے کہامیں نے 1998 میں اپنی پڑھائی مکمل کر کے یونیورسٹی چھوڑ دی تھی اور اسی وقت یہ بسیں چلنا بند ہوگئیں۔ اب میں یونیورسٹی واپس آ رہی ہوں اور میرے ساتھ یہ بسیں بھی ہیں۔

انہوں نے ایک پوسٹ میں اپنی بس کے سفر کے تجربات یاد کرتے ہوئے کہا، "یہ بس صرف بس نہیں، بلکہ دوستی، گپ شپ اور ہنسی کا چلتا ہوا جہاں ہے۔ جہاں ہم سیڑھیوں پر بیٹھ کر انتکاشری کھیلتے تھے، آج آپ ایف ایم سنیں گے، لیکن جذبات وہی رہیں گے۔ایک اور پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ نئی بسیں نارتھ اور ساؤتھ کیمپس، جے این یو، آئی آئی ٹی دہلی اور دیگر اداروں کو براہِ راست جوڑیں گی۔انہوں نے کہا، ان بسوں کا شیڈول کالج کے اوقات کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے تاکہ طلباء کو زیادہ سے زیادہ سہولت ملے۔"

گپتا نے کہا کہ یو-اسپیشل بسوں کی تعداد بتدریج بڑھائی جائے گی اور حکومت قدم بہ قدم آلودگی کے خلاف اقدامات کر رہی ہے، اور یہ ای بسیں صفر آلودگی کے ساتھ اس میں مددگار ہوں گی۔سرکاری حکام کے مطابق، یو-اسپیشل بس سروس مارچ 2020 میں کووِڈ-19 وبا کے دوران بند ہوگئی تھی۔انہوں نے کہا کہ پچھلے چھ مہینوں میں بی جے پی حکومت دہلی کو آگے بڑھانے اور عوام کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔

دہلی ٹرانسپورٹ وزیر پنکج سنگھ نے کہا کہ تمام یو-اسپیشل بسیں الیکٹرک اور ایئر کنڈیشند ہیں، اور طلباء کی حفاظت کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے اور پینک بٹنز سے لیس ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ طلباء اپنی پسندیدہ دھنیںQR کوڈ کے ذریعے سن سکیں گے۔طلباء کی جانب سے میٹرو میں رعایتی پاسز کی مانگ کے حوالے سے گپتا نے کہا کہ حکومت اس معاملے پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔

دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے ایک پوسٹ میں کہا، "#DTCUSpecial بسیں – نوجوانوں کے لیے، نوجوانوں کے ساتھ۔ اب ہماری بسیں ریڈیو چلائیں گی اور دلکش موسیقی پیش کریں گی۔ مسافر اپنی پسندیدہ دھنیں سن سکیں گے اور پیاروں کے لیے پیغامات اور گانے بھی وقف کر سکیں گے۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا، بس کے سفر اب بورنگ نہیں رہیں گے – بلکہ یہ دوستانہ اور یادگار تجربات بن جائیں گے۔ بس اب آپ کی دوست بن جائے گی، اسی لیے اس مہم کا نام رکھا گیا ہے– #BusKarBuddy کیونکہ یہ سب موسیقی کے ذریعے دل سے دل کی کنیکٹیویٹی کے بارے میں ہے۔