کولگام: انکاونٹر کے دوران دو جنگجو ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 16-12-2021
کولگام: انکاونٹر کے دوران دو جنگجو ہلاک
کولگام: انکاونٹر کے دوران دو جنگجو ہلاک

 

 

آواز دی وائس، سری نگر

جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں ایک تصادم میں کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد مارے گئے۔

حکام نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کولگام کے گاؤں ریڈوانی میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مخصوص اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس، راشٹریہ رائفلز (آر آر) اور سی آر پی ایف کی 18 بٹالین نے مشترکہ محاصرہ اورسرچ آپریشن شروع کیا۔

پولیس نے کہا کہ سرچ آپریشن کے دوران، جیسے ہی دہشت گردوں کی موجودگی کا پتہ چلا، انہیں بار بار ہتھیار ڈالنے کا موقع دیا گیا، حالاں کہ انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کی۔

اس تصادم میں لشکر طیبہ کے دو دہشت گرد مارے گئے اور ان کی لاشیں انکاؤنٹر کے مقام سے برآمد کر لی گئی ہیں۔ ان کی شناخت کجر فریسال کے رہنے والے عامر بشیر ڈار اور کولگام کے سرسانو ہاتی پورہ کے رہنے والے عادل یوسف شان کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس نے کہا کہ پولیس ریکارڈ کے مطابق، مارے گئے دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر (TRF) سے تھا۔ وہ سیکورٹی فورسز پر حملوں اور عام شہریوں پر مظالم سمیت دہشت گردی کے کئی جرائم میں ملوث تھے۔

 ان کے قبضے سے دو پستول، دو میگزین، سات پستول راؤنڈز اور ایک دستی بم سمیت مجرمانہ مواد، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔