رانچی/ آواز دی وائس
جھارکھنڈ کے چائباسا میں نصب شدہ بارودی سرنگ (آئی ای ڈی) کے دھماکے میں مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے کم از کم دو جوان زخمی ہوگئے۔ پولیس نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
ایک افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ ایشیا کے سب سے گھنے جنگلات میں سے ایک، سرانڈا جنگل میں، جَرائیکلا کے قریب مانکے علاقے میں دوپہر کے وقت اس وقت پیش آیا جب سی آر پی ایف کے جوان تلاشی مہم چلا رہے تھے۔
دونوں زخمی جوان سی آر پی ایف کی کوبرا بٹالین سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایک افسر نے کہا کہ انہیں بہتر علاج کے لیے فضائی راستے سے رانچی منتقل کیا جا رہا ہے۔ تلاشی مہم بدستور جاری ہے۔