دوانکائونٹر میں دوبدمعاش ہلاک

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 28-05-2022
دوانکائونٹر میں دوبدمعاش ہلاک
دوانکائونٹر میں دوبدمعاش ہلاک

 

 

غازی آباد: قومی دارالحکومت دہلی سے متصل اتر پردیش کے غازی آباد میں جمعہ کی رات دیر گئے انکاؤنٹر کے دو الگ الگ واقعات میں دو انعامی بدمعاش مارے گئے۔ مارے گئے بدمعاشوں کے نام راکیش اور بلو عرف اونیش بتائے جا رہے ہیں۔

دونوں بدمعاش گوتم بدھ نگر ضلع کے بدل پور تھانہ علاقہ کے گاؤں دجانہ کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔

معلومات کے مطابق انکاؤنٹر کا پہلا واقعہ غازی آباد کے مدھوبن باپودھام اور دوسرا اندرا پورم تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مخبر سے ملی اطلاع کی بنیاد پر مدھوبن باپودھام تھانے کی پولیس نے جال بچھا کر بدمعاش راکیش کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس نے گھیر کر، راکیش کو جب ہتھیار ڈالنے کو کہا تو اس نے گولی چلا دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں راکیش مارا گیا۔ راکیش پر 50,000 روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ وہ کئی سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔

پولس کو کئی معاملات میں راکیش کی تلاش تھی۔ انکاؤنٹر کا دوسرا واقعہ اندرا پورم تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔ غازی آباد کے اندرا پورم تھانہ علاقے میں انکاؤنٹر کے واقعہ میں پولس نے بلو عرف اونیش کو مار ڈالا۔

مقتول بدمعاش بلو عرف اونیش انیل اس گینگ کا رکن بتایا جاتا ہے۔ بلو پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا۔ غور طلب ہے کہ ان دنوں غازی آباد پولس چھائی ہوئی تھی۔

چھاپہ مارنے گئے غازی آباد پولس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کو چکمہ دے کر بدمعاش فلمی انداز میں اسکارپیو سے فرار ہوگیا تھا۔ ایس او جی دیکھتی رہی اور بدمعاش فرار ہوگئے جس کے بعد غازی آباد پولیس کے کام کرنے کے انداز پر سوال اٹھ رہے تھے۔