تمل ناڈو میں دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، 11 افراد ہلاک ، 60 زخمی

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 01-12-2025
تمل ناڈو میں دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، 11 افراد ہلاک ، 60 زخمی
تمل ناڈو میں دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، 11 افراد ہلاک ، 60 زخمی

 



شیو گنگا/ آواز دی وائس
تمل ناڈو کے ضلع شیو گنگا میں دو بسوں کی آمنے سامنے ٹکر میں 11 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 60 مسافروں کے شدید زخمی ہونے کی خبر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ پِلّئیار پٹّی سے تقریباً پانچ کلومیٹر دور تِرُپتّور علاقے میں پیش آیا۔
وقوعہ پر موجود ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اس حادثے میں آٹھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور 60 مسافر زخمی ہوئے۔ ہلاک شدگان کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جبکہ مرنے والوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔
پولیس افسر نے  بتایا کہ حادثے کے بعد کئی مسافر دونوں بسوں کے اندر پھنس گئے تھے، جنہیں فوری کارروائی کرتے ہوئے باہر نکالا گیا۔ جن دو بسوں میں تصادم ہوا، ان میں سے ایک تِرُپّور سے کرائیکوڈی جا رہی تھی جبکہ دوسری بس کرائیکوڈی سے ڈِنڈیگُل ضلع کی طرف روانہ تھی۔ حادثے کے بعد کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں دونوں بسیں بری طرح ٹکرائی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ کئی مقامی لوگ بھی مدد کے لیے موقع پر پہنچ گئے، اور پولیس و انتظامیہ کی گاڑیاں بھی وہاں موجود ہیں۔
قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے اندر جنوبی تمل ناڈو میں سرکاری اور نجی بسوں کے درمیان آمنے سامنے کی یہ دوسری بڑی ٹکر ہے۔ گزشتہ ہفتے تینکاسی ضلع میں دو نجی بسوں کے تصادم میں چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ وہ حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا تھا۔