نئی دہلی / آواز دی وائس
دہلی پولیس نے یوٹیوبر ایلویش یادو کے گھر کے باہر حال ہی میں پیش آئی فائرنگ کے واقعے کے سلسلے میں ہمانشو بھاؤ گینگ سے مبینہ طور پر منسلک دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے پیر کو بتایا کہ ملزمان کی شناخت گورو اور آدتیہ کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں کو ان کی سرگرمیوں کے بارے میں خفیہ اطلاع ملنے کے بعد ایک منصوبہ بند آپریشن چلا کر دہلی کے شاہباد ڈیری علاقے کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے کہا كہ ملزمان پر یادو کے گھر پر 17 اگست کو ہوئی فائرنگ کی واردات میں براہِ راست ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
فائرنگ کے بعد انسٹاگرام پر ایک مبینہ پوسٹ سامنے آئی تھی، جس میں "بھاؤ گینگ" نے اس حملے کی ذمہ داری لی تھی۔
افسر نے مزید کہا كہ حملے کے مقصد کا پتا لگانے اور سازش میں شامل دیگر افراد کی شناخت کے لیے دونوں مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔