ٹویٹر کے عبوری شکایت افسر نے دیا استعفی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-06-2021
ٹیوٹر کا مسئلہ
ٹیوٹر کا مسئلہ

 

 

 نئی دہلی : ہندوستان کیلئے ٹویٹر کی جانب سے حال ہی میں تقرری پائے عبوری ریسیڈنٹ گریوینس افسر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ کو چھوڑ دیا ہے ۔ نئے آئی ٹی قوانین کے تحت ہندوستانی صارفین کی شکایتوں کو دور کرنے کیلئے ایک شکایت افسر رہنا ضروری ہے ۔ ذرائع سے مل رہی جانکاری کے مطابق ہندوستان کیلئے عبوری شکایت افسر دھرمیندر چتر نے اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا ہے ۔

 وہیں سوشل میڈیا کمپنی کی ویب سائٹ میں بھی اب ان کا نام نظر نہیں آرہا ہے ۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی رولس 2021 کے تحت یہ ضروری ہے ۔ ٹویٹر نے اس سلسلہ میں کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ یہ استعفی ایسے وقت میں آیا ہے جب مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کے نئے سوشل میڈیا رولس کو لے کر ہندوستان کی حکومت کے ساتھ اختلافات چل رہے ہیں ۔

 بتادیں کہ حکومت نے جان بوجھ کر ملک کے نئے آئی ٹی قوانین پر عمل کرنے میں ناکام رہنے کیلئے ٹویٹر کو پھٹکار لگائی ہے ۔ 25 مئی 2021 سے لاگو ہوئے نئے قوانین سوشل میڈیا کمپنیوں کو صارفین یا متاثرین کی شکایتوں کے حل کیلئے ایک ضروری میکانزم تیار کرنے کیلئے پابند بناتا ہے ۔ 50 لاکھ سے زیادہ صارفین والی سوشل میڈیا کمپنیاں ایسی شکایات سے نمٹنے کیلئے ایک شکایت افسر کی تقرری کریں گی اور ایسے افسران کے نام اور رابطہ تفصیلات شیئر کریں گی ۔