مہاراشٹر میں بس حادثہ، 26 جھلس کر ہلاک

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 01-07-2023
مہاراشٹر میں بس حادثہ، 26 جھلس کر ہلاک
مہاراشٹر میں بس حادثہ، 26 جھلس کر ہلاک

 

ممبئی :جمعہ کی دیر رات مہاراشٹر کے بلڈھانہ میں ایک بس حادثہ پیش آیا۔ ناگپور سے پونے جانے والی بس کھمبے سے ٹکرا گئی، ڈیوائیڈر پر چڑھ کر الٹ گئی، جس سے اس میں آگ لگ گئی۔ بس میں 34 افراد سوار تھے جن میں سے 26 جلنے کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ان میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ بس کی کھڑکی کے شیشے توڑ کر 8 افراد نے جان بچائی۔ یہ حادثہ صبح تقریباً 1.30 بجے سمریدھی مہامرگ ایکسپریس وے پر بلڈھانہ ضلع میں سندھ کھیڈاراجا کے قریب پمپلکھٹا گاؤں کے قریب پیش آیا۔ بلڈھانہ کے ایس پی سنیل کداسین نے بتایا کہ بس کا ڈرائیور حادثے میں محفوظ رہا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ ٹائر پھٹنے سے ہوا اور بس میں آگ لگ گئی۔ بعد ازاں بس کے ڈیزل ٹینک میں آگ لگ گئی جس سے آگ پھیل گئی۔ بس میں تقریباً 33 مسافر سوار تھے۔ زیادہ تر جلنے سے مر گئے۔ مہاراشٹر کے وزیر گریش مہاجن نے کہا کہ پولیس نے بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کو حراست میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب ناسک میں کار اور گاڑی کے درمیان تصادم میں 4 افراد کی موت ہو گئی۔

بس کا دروازہ نیچے آنے سے کوئی باہر نہ نکل سکا ، عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور بس پر توازن کھو بیٹھا تھا۔ بس پہلے لوہے کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ پھر سڑک کے بیچوں بیچ بنے کنکریٹ کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ بس بائیں طرف مڑ گئی جس کی وجہ سے بس کا دروازہ نیچے آ گیا۔ لوگوں کے پاس نکلنے کا کوئی راستہ نہیں تھا۔ پولیس نے لاشوں کو بس سے نکال لیا ہے۔ موقع پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ بس الٹنے سے بس کا ڈیزل ٹینک پھٹ گیا۔ جس کی وجہ سے ڈیزل سڑک پر پھیل گیا۔ اس سے آگ لگ گئی۔ کچھ ہی دیر میں آگ نے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ڈی ایم نے کہا - لاشوں کا ڈی این اے کروانے کے بعد، وہ انہیں رشتہ داروں کے حوالے کریں گے، بلڈھانہ کے ضلع کلکٹر ڈاکٹر ایچ پی تممود بس حادثہ میں زخمیوں سے ملنے ضلع اسپتال پہنچے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں 25 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ لاشوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ ڈی این اے سے شناخت کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی جائے گی۔

زخمی مسافر نے بتایا- جیسے ہی وہ گاڑی سے باہر نکلا، دھماکہ ہوا۔ ہماری گاڑی کو سمریدھی کے مقام پر حادثہ پیش آیا اور الٹنے کے فوراً بعد اس میں آگ لگ گئی۔ ہم 3-4 لوگ شیشہ توڑ کر باہر نکلے۔ جیسے ہی ہم باہر نکلے گاڑی میں دھماکہ ہوا۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے 10-15 منٹ بعد آگ پر قابو پالیا۔

وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے غم کا اظہار کیا وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ نے معاوضے کا اعلان کیا، تحقیقات کا حکم مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے اس واقعہ پر غم کا اظہار کیا ہے۔ سی ایم آواس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ – بلڈھانہ میں بس حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم دی جائے گی اور زخمیوں کا ریاستی حکومت مفت علاج کرے گی۔ شندے نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے۔ مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم دیویندر فڑنویس نے کہا – زخمیوں کے علاج کا خرچ ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔ ہم ضلع کے ساتھ ساتھ پولیس انتظامیہ سے بھی رابطے میں ہیں اور فوری طور پر ہر طرح کی مدد فراہم کی جارہی ہے۔