تئیس سال بعدپاکستانی جیل سے واپس آیا پرہلادراجپوت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 31-08-2021
تئیس سال بعدپاکستانی جیل سے واپس آیا پرہلادراجپوت
تئیس سال بعدپاکستانی جیل سے واپس آیا پرہلادراجپوت

 

 

بھوپال

مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر کے گورجامر کے گھوسی پٹی گاؤں کا رہنے والا پرہلاد سنگھ ذہنی مریض ہے اور 23 سال قبل غلطی سے پاکستان چلا گیا تھا۔

اس دوران اسے گرفتار کر لیا گیا۔ اب 23 سال پاکستانی جیل میں گزارنے کے بعد ، پرہلاد کو آج اٹاری واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت لایا گیا۔

مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر کے گورجامر کے گھوسی پٹی گاؤں کا رہنے والا پرہلاد سنگھ راجپوت 33 سال کا تھا جب وہ پاکستان چلاگیا تھا۔ وہ اچانک گھر سے غائب ہو گیا اور پاکستان پہنچ گیا۔ گھر والوں نے بتایا کہ پرہلاد ذہنی مریض ہے۔

پرہلاد کے اہل خانہ نے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ تلاش کے بعد بھی نہیں مل سکا۔ پھر 2014 میں پولیس کو خبر ملی کہ پرہلاد سنگھ نامی شخص پاکستانی جیل میں بند ہے۔

پولیس نے اس کے بارے میں گھر والوں کو اطلاع دی۔ اب پرہلاد سنگھ راجپوت 56 سال کی عمر میں پاکستان سے رہاہونے کے بعد وطن واپس آیا ہے۔ پولیس اور پرہلاد کا خاندان نہیں جانتا کہ وہ پاکستان کیسے پہنچا۔ تاہم پرہلاد راجپوت تقریبا 23 سال بعد وطن واپس آگیا۔ گھر والوں کے مطابق ، پرہلاد ذہنی مریض ہے۔