مودی کابینہ میں ردوبدل سے قبل چودہ وزیروں کے استعفے

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 07-07-2021
مودی کابینہ
مودی کابینہ

 

 

نئی دہلی:

مودی کابینہ میں ردوبدل سے پہلے ہی چودہ وزیروں نے استعفے دیدیئے ہیں۔ ان میں وزیر صحت ہرش وردھن بھی شامل ہیں۔ تازہ اطلاع کے مطابق روی شنکرپرساداورپرکاش جاوڈیکرسے بھی استعفی لے لیا گیاہے، یہ دونوں سینئروزیرتھے۔

دراصل ، آج مودی کابینہ میں ایک بہت بڑی ردوبدل ہونے والی ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق وزیر صحت ہرش وردھن ، وزیر مملکت برائے صحت اشوینی چوبے ، رمیش پوکھریالال نشنک (وزیر تعلیم) ، بابول سوپریو ، راؤ صاحب ڈی پاٹل ، پرتاپ سارنگی ، سنتوش گنگوار (وزیر محنت) ، تھاورچند گہلوت ، سدانند گوڑا ، سنجے دھوتری ، دیب شری چودھری اور رتن لال کٹیریا نے بھی وزارتی عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔

کورونا دور میں مودی حکومت پر بہت سارے سوالات اٹھائے گئے تھے۔ وزیر صحت ہریش وردھن کے کام پر بھی انگشت نمائی ہوئی۔ کرونا کی دوسری لہر کے دوران ، جس طرح سے ہندوستان کے محکمہ صحت کے انفراسٹرکچر پر سوالات اٹھائے گئے ، لوگوں کو آکسیجن ، بستروں اور ویکسین کی کمی کے مابین جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا گیا ، اس کے پیش نظر ، وزیر صحت ہرش وردھن کا استعفیٰ ہواہے

فی الحال یہ بتایا جارہا ہے کہ کل 43 وزرا حلف اٹھانے جارہے ہیں ، جن میں پرانے اور نئے شامل ہیں۔ کم از کم 14 وزرا کی کابینہ میں توسیع میں شامل ہونے کا امکان ہے اور کم از کم تین وزراء مملکت کو بھی ترقی مل سکتی ہے۔