شیخ محمود آفندی علما دیوبند سے عقیدت رکھتے تھے: مولانامحمود مدنی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 26-06-2022
 شیخ محمود آفندی علما دیوبند سے عقیدت رکھتے تھے: مولانامحمود مدنی
شیخ محمود آفندی علما دیوبند سے عقیدت رکھتے تھے: مولانامحمود مدنی

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

جدید ترکی کے عظیم مصلح ، مفکر اور دینی رہ نما شیخ محمود آفندی نقشبندی کے سانحہ ارتحال پر صدر جمعیة علماءہند مولانا محمود اسعد مدنی نے گہرے رنج و الم کااظہار کےا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ شیخ آفندی کی دعوت و عزیمت سے ترکی کا ہر علاقہ سیراب و شرسار تھا ، آپ مرجع خلائق اور لاکھوں تشنگانِ جام شریعت وطریقت کا منبع و مرکز تھے ۔ جدید ترکی میں لبرل آندھیوں کے خلاف آپ کا وجودسد سکندری کی طرح تھا۔لاکھوں افراد کو آپ کی وجہ سے ہدایت نصیب ہوئی اور مشکل حالات میں اسلام کی سربلندی اور احیائے سنت کا عظیم کارنامہ انجام دیا۔

ترکی زبان میں ’روح الفرقان‘ کے نام سے آپ کی قرآنی تفسیر ایک قابل قدر علمی خدمت ہے ۔اس کے علاوہ آپ نے مختلف مذہبی ، سماجی اور فلاحی تنظیمیں قائم کیں ، آپ نے اخلاص کی بنیاد پر انسانی خدمت کے فلسفے کی تبلیغ کی۔

وہ اکابرعلمائے دیوبند سے آپ گہری عقیدت رکھتے تھے ، اپنی کتابوں میں انکا بہت احترام سے تذکرہ کیاہے۔حضرت شیخ کا سانحہ ارتحال ترکی ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کے لیے عظیم خسارہ ہے ۔ خدا رحمت کند این عاشقان پاک طینت را مولانا مدنی نے کہا کہ ان کا قلب اس حادثہ عظیم پر بہت مغموم ہے ۔

جمعیة علماءہند کی طرف سے شیخ کے متعلقین و متوسلین اور ترکی صدر و عوام کو دلی تعزیت ہے ۔دعاءہے کہ اللہ ر ب العزت ان کی خدمات جلیلہ کو شرف قبولیت سے نوازتے ہوئے، جنت الفردوس میں ان کو اعلی مقام مرحمت فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔