تری پورہ:مانک ساہا نئےوزیراعلی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 15-05-2022
تری پورہ:مانک ساہا نئےوزیراعلی
تری پورہ:مانک ساہا نئےوزیراعلی

 

 

اگرتلہ: مانک ساہا نے اتوار کو تریپورہ کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔

انہیں راج بھون میں گورنر ستیہ دیو نارائن رائے نے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

بتادیں کہ بپلب دیب کی جانب سے گورنر ایس این آریہ کو اپنا استعفیٰ پیش کرنے کے فوراً بعد، بی جے پی ریاستی یونٹ کے صدر ساہا کو وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ پر ہونے والی میٹنگ میں مقننہ پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔

واضح ہوکہ بھارتیہ جنتا پارٹی تریپورہ میں بالواسطہ اقتدار مخالف لہر پر قابو پانے اور پارٹی عہدیداروں کے اندر موجود کسی بھی عدم اطمینان کو دور کرنے کی کوشش میں ریاستی اسمبلی انتخابات میں ایک نئے چہرے کے ساتھ سامنے آئی ہے۔

اپنی حکمت عملی اپنائی، جو ماضی میں بھی کامیاب رہی ہے۔ بپلب کمار دیب نے ہفتہ کو تریپورہ کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ چند گھنٹوں کے اندر، پارٹی کی ریاستی قانون ساز پارٹی نے مانک ساہا کو اپنا نیا لیڈر منتخب کر لیا۔