لال چوک کے کلاک ٹاور پر30 سال بعد لہرایاترنگا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 26-01-2022
 لال چوک کے کلاک ٹاور پر30 سال بعد لہرایاترنگا
لال چوک کے کلاک ٹاور پر30 سال بعد لہرایاترنگا

 

 

آواز دی وائس، سری نگر

 سری نگر کے لال چوک میں 73 واں یوم جمہوریہ منایا گیا۔ اس بار یہ واقعہ تاریخی تھا، کیونکہ لال چوک کے کلاک ٹاور پر ترنگا لہرایا گیا ہے۔

آزادی کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب کلاک ٹاور پر قومی پرچم لہرایا گیا۔ سماجی کارکن ساجد یوسف شاہ اور ساحل بشیر بھٹ نے درجنوں حامیوں کے ساتھ بدھ کو لال چوک میں یوم جمہوریہ پر پرچم لہرایا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ لال چوک پر کلاک ٹاور 1980 میں بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد یہاں ترنگا نہیں لہرایا گیا۔ کشمیر میں ہر قومی تہوار کے دوران دہشت گردانہ حملوں کے واقعات ہوتے تھے جس کی وجہ سے یہاں لوگوں کو جشن منانے کی اجازت نہیں تھی۔ اس بار ایسا نہیں ہوا۔

لال چوک میں 30 سال بعد یوم جمہوریہ پر جشن کا ماحول بنا لال چوک پر ترنگا لہرانے کا یہ موقع 30 سال بعد ملا ہے۔اس سے قبل 26 جنوری 1992 کو بی جے پی کے بزرگ رہنماؤں میں سے ایک مرلی منوہر جوشی نے کلاک ٹاور پر قومی پرچم لہرایا تھا۔ اس وقت موجودہ وزیراعظم نریندرمودی بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔