علی گڑھ میں 1857 کے 73 شہداء کو خراج عقیدت

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 24-08-2026
علی گڑھ میں 1857 کے 73 شہداء کو خراج عقیدت
علی گڑھ میں 1857 کے 73 شہداء کو خراج عقیدت

 



علی گڑھ :1857 کی پہلی جنگ آزادی کے دوران شہید ہونے والے 73 جانبازوں کو اتوار کے روز عقیدت و احترام کے ساتھ یاد کیا گیا۔ علی گڑھ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نیرج جادون نے جامع مسجد کے احاطے میں پہنچ کر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ایس ایس پی نیرج جادون نے ملک کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جانبازوں کی قربانیوں شجاعت اور حوصلے کو سلام پیش کیا۔ تقریب میں ڈاکٹر راحت ابرار ڈاکٹر ریحان اختر قاسمی اور جامع مسجد کے امام مفتی محمود الحسن قاسمی سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔

مولانا عبدالجلیل اور ان کے ساتھیوں کی شہادت محض 73 افراد کی قربانی کی داستان نہیں بلکہ انگریزی اقتدار کے خلاف علی گڑھ کے اتحاد حوصلے اور مشترکہ مزاحمت کی تاریخ بھی ہے۔

1857 کی جنگ آزادی میں ان جانبازوں نے اپنے وطن کے لیے اپنا خون دیا اور اپنی جانیں قربان کردیں۔ تقریب میں مہمان خصوصی علی گڑھ کے ایس ایس پی نیرج کمار جادون موجود تھے جبکہ ماہر سرسید ڈاکٹر راحت ابرار اور سابق میئر محمد فرقان نے صدارت کی۔ تقریب کے روح رواں محمد شیوان کو بھی اس پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی گئی۔