قبائلی رہنماؤں نے امت شاہ سے ملاقات کی

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 20-08-2025
قبائلی رہنماؤں نے امت شاہ سے ملاقات کی
قبائلی رہنماؤں نے امت شاہ سے ملاقات کی

 



اگر تلا/ آواز دی وائس
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی تریپورہ یونٹ کے قبائلی رہنماؤں کے ایک وفد نے نئی دہلی میں مرکزی وزیرِ داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کرکے ریاست میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا۔ پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔
وفد کے سربراہ اور تریپورہ بی جے پی کے صدر راجیو بھٹاچاریہ نے کہا کہ پارٹی قبائلی عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانا چاہتی ہے۔ پارٹی اگلے سال کے آغاز میں ہونے والے تریپورہ قبائلی علاقہ خود مختار ضلع کونسل  انتخابات سے قبل بی جے پی کی قبائلی شاخ، جن جاتی مورچہ کو مضبوط بنانا چاہتی ہے۔ اس لحاظ سے یہ میٹنگ خاصی اہم سمجھی جا رہی ہے۔
ریاست کے جغرافیائی رقبے کے دو تہائی حصے میں  ٹی ٹی اے اے ڈی سی کا علاقہ شامل ہے، جہاں بڑی تعداد میں قبائلی آبادی رہتی ہے۔ گزشتہ سال بی جے پی کی حلیف بنی ٹِپرا موٹھا پارٹی 2021 سے ٹی ٹی اے اے ڈی سی میں اقتدار میں ہے۔
بھٹاچاریہ نے کہا كہ میرے اور پارٹی کے شمال مشرقی کوآرڈینیٹر (سنبِت پاترا) کی قیادت میں پارٹی کے جن جاتی مورچہ کے ایک وفد نے منگل کو نئی دہلی میں مرکزی وزیرِ داخلہ سے شائستگی کے ساتھ ملاقات کی۔
انہوں نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران سماجی و اقتصادی ترقی کو نئی رفتار دینے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں مرکزی وزیرِ تجارت و صنعت پیوش گوئل بھی موجود تھے۔