ٹويوٹا کرلوسکر موٹر مہاراشٹر میں نیا پلانٹ لگائے گی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 11-05-2026
ٹويوٹا کرلوسکر موٹر مہاراشٹر میں نیا پلانٹ لگائے گی
ٹويوٹا کرلوسکر موٹر مہاراشٹر میں نیا پلانٹ لگائے گی

 



نئی دہلی: ٹويوٹا کرلوسکر موٹر مہاراشٹر میں ایک نیا پیداواری پلانٹ قائم کرے گی، جہاں 2029 کی پہلی ششماہی میں پیداوار شروع ہونے کی توقع ہے۔ کمپنی نے اس پلانٹ میں سرمایہ کاری کی رقم ظاہر نہیں کی ہے، تاہم جاپان کے میڈیا کے مطابق، مادر کمپنی ٹویوٹا موٹر بھارت میں صلاحیت بڑھانے کے لیے مہاراشٹر میں تقریباً 300 ارب ین (تقریباً 1.9 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

گاڑی بنانے والی کمپنی نے پیر کو جاری بیان میں کہا کہ یہ نیا پیداواری پلانٹ مہاراشٹر کے بڈکین صنعتی علاقے میں قائم کیا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق، "نئے پلانٹ سے پیداوار 2029 کی پہلی ششماہی میں شروع کرنے کا ہدف ہے۔ اس کا مقصد بھارت کے مارکیٹ میں ٹویوٹا کے کاروبار کی بنیاد کو مزید مضبوط کرنا ہے۔" اس پلانٹ کی سالانہ پیداوار کی صلاحیت ایک لاکھ گاڑیاں ہوگی اور اس سے تقریباً 2,800 افراد کو روزگار ملنے کی توقع ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ اس پلانٹ میں ایک نیا SUV ماڈل تیار کیا جائے گا، جس میں اسٹیمپنگ، ویلڈنگ، پینٹنگ اور اسمبلی جیسی اہم پروسیسز شامل ہوں گی۔ ٹويوٹا کرلوسکر موٹر کے کرنٹکات میں دو پلانٹ موجود ہیں، جن کی مجموعی سالانہ پیداوار کی صلاحیت 5.52 لاکھ گاڑیاں ہے۔