اولمپکس :پی ایم نے لیا تیاریوں کا جائزہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-06-2021
میٹنگ کا منظر
میٹنگ کا منظر

 

 

نئی دہلی: وزیراعظم نے کہا کہ وہ جولائی میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اولمپکس میں شرکت کرنے والے اپنے کھلاڑیوں سے رابطہ کریں گے اور ان کی حوصلہ افزائی کریں گا اور تمام ہندوستانیوں کی جانب سے انہیں نیک خواہشات پیش کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کھیل تو ہمارے ملک کے دل میں بستا ہے اورہمارے نوجوان کھیلوں کا ایک مضبوط اور شاندار کلچر تیار کررہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے 135 کروڑ لوگوں کی نیک خواہشات ہمارے ان نوجوانوں کے ساتھ ہیں جو اولمپک میں شرکت کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر چمکنے والا ہر ایک نوجوان کھلاڑی ایک ہزار مزید نوجوانوں کو کھیلوں میں شرکت کے لئے تحریک دیتا ہے۔ افسروں نے کہا کہ جب ہمارے ایتھلیٹس اولمپکس میں شرکت کریں گے تو انہیں تحریک دینے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

اس لئے مقابلے کی پوری مدت کے دوران بھارت میں ان کے والدین اور خاندان کے ارکان کے ساتھ مستقل ویڈیو کانفرنگ کی جائے گی۔ وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ ٹوکیو اولمپکس میں 11 کھیلوں کے زمروں میں مجموعی طور پر 100 ایتھلیٹس کو ا ہل پایا گیا ہے اور ٹوکیو اولمپکس کے لئے تقریباً 25 مزید ایتھلیٹس کے کوالیفائی کرنے کی توقع ہے، جس کی تفصیل جون 2021 کے اواخر تک سامنے آئے گی۔ ریو ڈی جنیرو میں 2016 کے آخری پیرالمپکس میں مجموعی طور پر 19 ہندوستانی ایتھلیٹس نے شرکت کی تھی۔ ٹوکیو اولمپکس کے لئے 26 پیرا ایتھلیٹس اہل پائے گئے ہیں اور 16 مزید ایتھلیٹس کے کوالیفائی کرنےکی توقع ہے۔