کارگل فتح کی سالگرہ ۔ شہیدوں کو خراج عقیدت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-07-2021
آج یوم فتح
آج یوم فتح

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

کارگل وجے دیوس کی 22 ویں سالگرہ آج ملک بھر میں منائی جارہی ہے۔ قوم اپنے جنگی ہیروز کو یاد کر رہی ہے اور کارگل وجے دیوس پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔

آرمی چیف جنرل ایم ایم ناراوانے ، ایئرفورس چیف ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا ، نیوی کے وائس چیف چیف وائس ایڈمرل جی اشوک کمار ، اور سی آئی ایس سی کے نائب ایڈمرل اتول جین نے دہلی کے قومی جنگ میموریل میں خراج عقیدت پیش کیا

چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت ، لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر اور لداخ کے رکن پارلیمنٹ جام یانگ سریسنگ نامیال نے دراس میں کارگل وار میموریل پر پھولوں چڑھائے اورخراج عقیدت پیش کیا

awazurdu

یہ دن 1999 میں آپریشن وجے میں بھارتی مسلح افواج کی فتح کی علامت ہے جب انہوں نے کارگل سیکٹر میں اونچی چوکیوں سے پاکستانی فوج کی حمایت یافتہ دراندازوں کو بے دخل کر دیا تھا۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند آج لداخ کے دراس میں کارگل وار میموریل کا دورہ کریں گے اور 1999 میں کارگل تنازعہ کے دوران ہندوستانی مسلح افواج کی ناقابل تسخیر جرات اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت بھی آج دراس میں کارگل شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔

جبکہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آج صبح نئی دہلی میں نیشنل وار میموریل میں کارگل جنگ کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے گئے۔ ایک ٹویٹ میں ہندوستانی فوج نے کہا کہ کارگل وجے دیوس کارگل جنگ کے دوران ہمارے فوجیوں کی بہادری کی گاتھا کو بیان کرتا ہے۔ ہندوستانی فوج کے بہادر فوجیوں نے بے خوف اور عزم کے ساتھ پاکستانی حملہ آوروں پر فتح حاصل کی۔

awazurdu

 کارگل وجے دیوس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کارگل میں ہماری قوم کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں گنوانے والے تمام افراد کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 ایک ٹویٹ میں جناب مودی نے کہا کہ ان کی بہادری ہر روز لوگوں کو ترغیب دیتی ہے۔

وزیر اعظم نے آل انڈیا ریڈیو پر پچھلے سال کے من کی بات پروگرام کا ایک اقتباس بھی شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ان حالات کو کبھی نہیں بھول سکتا جن کے تحت یہ کارگل جنگ لڑی گئی تھی۔

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے ان تمام شہداء کو جنہوں نے کرگل میں اپنے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا، کرگل وجے دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا:''ہم ان کی قربانیوں کو یاد کرتے ہم ان کی بہادری کو یاد کرتے ہیں۔

آج ، کرگل وجے یوس کے موقع پر ہم ان تمام لوگوں کو جنہوں نے کرگل میں ہمارے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی پیش کردی، خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ان کی بہادری ہماری روزانہ کی زندگی کے لیے مشعل راہ بنی ہوئی ہے۔ گذشتہ برس قوم کے نام ریڈیو خطاب ''من کی بات''سے بھی ایک اقتباس میں شیئر کر رہا ہوں۔''

 

 وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کارگل وجے دیوس کے موقع پر ہندوستانی فوج کی ناقابل تسخیر بہادری اور قربانی کے سامنے سر تسلیم خم کیا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں مسٹر سنگھ نے کہا کہ کارگل میں بھارتی فوج نے مشکل اور ناموافق حالت کے باوجود جو فتح حاصل کی ہے وہ بے مثال ہے۔