آج پورے ملک میں بدھ پورنیما منایا جارہا ہے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-05-2021
بدھ پورنما
بدھ پورنما

 

 

آج بدھ پورنیما ہے۔ بھگوان بدھ آج کے جدید نیپال میں 563 قبل مسیح میں پورنیما کے دن شہزادے سدھارتھ گوتم کے طورپر پیداہوئے تھے۔ ہندوازم میں بدھا کو بھگوان وشنو کا 9 واں اوتار سمجھا جاتا ہے۔ ان کا یومپیدائش یعنی سالگرہ ویساکھی بودھ پورنیما یا ویساک کے طور پر بھی جانی جاتی ہے۔ بودھوں کے لئے مئی کا پورنیما کا دن سب سےاہم ہے۔ بھگوان بدھ کو بودھ گیا میں بودھی درخت کے نیچے عرفان حاصل ہوا تھا اور وہبودھ گیا میں گوتم بدھ بن گئے تھے۔اس  ہار میں بودھ گیا کے مقام پر اِس سال بُدھ پورنیما کی تقریبات علامتی طور پر منائی جارہی ہیں، کیونکہ عالمی وراثتی مقام مہا بودھی مہا وہار، کووڈ انیس کی وجہ سے پہلی جون تک بند ہے۔ بھگوان بُدھ کو، بودھ گیا میں بودھی درخت کے نیچے بصیرت حاصل ہوئی تھی۔ دنیا بھر کے بودھ عقیدت مندوں کیلئے پوجا کی سرگرمیاں، فیس بُک پر دستیاب ہے۔

یہ دن دنیا بھر میں بودھ اورہندو فرقے کے لوگوں کے ذریعہ منایا جاتا ہے اور بھارت، نیپال، بھوٹان، برما، تھائیلینڈ، تبت، چین، کوریا، لارس، ویتنام، منگولیا، کمبوڈیا، سنگاپور، انڈونیشیا اور سریلنکا جیسے ملکوں میں یہ ایک بڑا تہوار ہے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووندنے بودھ پورنیما کے مقدس موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔صدر جمہوریہ نے آج کہا ہےکہ بھگوان بدھ کی تعلیمات ہم کو مصیبتوں سے نجات کا راستہ دکھاتی ہے۔ انہوں نے لوگوںسے اپیل کی کہ وہ بھگوان بودھ کے دردمندی اور ہمدردی کے راستے پر چلیں اور مشترکہ عزماور ٹھوس کوششوں کے ذریعے کووڈ-19 سے نجات حاصل کریں۔

نائب صدر جمہوریہ نے بھی بودھپورنیما کے موقع پر ہر ایک کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں نائب صدر جمہوریہ نےکہا کہ بھگوان بدھ کا امن، بھائی چارہ، درد مندی اور ہمدردی کا ابدی پیغام دنیا بھرمیں انسانیت کو لگاتار تحریک دیتا رہے گا۔ اس موقع پر جناب نائیڈو ہر ایک سے اپیل کیکہ وہ بھگوان بدھ کے ذریعے دکھائے گئے دردمندی اور رواداری کے راستے پر چلیں اور اسپر ثابت قدم رہیں۔