آج پھر سے پٹرول25 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے ہوا مہنگا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-10-2021
پھر بڑھی قیمت
پھر بڑھی قیمت

 

 

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کے 80 ڈالر فی بیرل کے آس پاس برقرار رہنے کے دباؤ میں اتوار کو مسلسل چوتھے دن ڈیزل 30 پیسے اور پٹرول 25 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ۔

اس اضافے کے بعد ، دارالحکومت دہلی میں پٹرول 102.39 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90.77 روپے فی لیٹر کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

پٹرول گزشتہ چھ دنوں میں سے پانچ میں 1.20 پیسے مہنگا ہو ا ہے۔ ڈیزل کے دام بھی 10 میں سے آٹھ دنوں میں 2.15 روپے فی لیٹر بڑھ گئے۔ پچھلے ہفتے جس طرح پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ، اس سے مہنگا ئی بڑھنے والی ہے۔ ہفتے کے آخر میں امریکی مارکیٹ میں کاروبار بند ہونے پر ، بریٹ کروڈ 80 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 76 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گیا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 102.39 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90.77 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

اس اضافے کے بعد بھی ، دہلی این سی آر کے نوئیڈا میں پٹرول 99.70 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 91.38 روپے فی لیٹر پر ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔