لکھنؤ: صدر جمہوریہ دروپدی مُرمُو نے جمعہ کو کہا کہ قوم اور معاشرے کی مضبوطی کے لیے مقابلے کے جذبے کے ساتھ ساتھ تعاون کا جذبہ بھی ضروری ہے۔
مُرمُو نے یہ بات جمعہ کو لکھنؤ میں بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز کی ہیرک جینتی تقریبات اور 19ویں قومی جمبر ی کے اختتامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا، ’’جمبوری کے دوران کئی مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ہر مقابلہ ہمیں نئی چیزیں سکھاتا ہے۔
ٹیم اسپِرٹ مضبوط ہوتی ہے اور یہ ہمیں مزید محنت کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ لیکن قوم اور معاشرے کی مضبوطی کے لیے مقابلے کے جذبے کے ساتھ ساتھ تعاون کا جذبہ بھی ضروری ہے۔ اس موقع پر اتر پردیش کی گورنر آنندی بن پٹیل، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، اور نائب وزرائے اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک بھی موجود تھے۔