ائگرینٹ ورکروںکی مدد کےلئے ۔ 20 کنٹرول روم متحرک

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-04-2021
کیسے کیا جائے سامنا حالات کا۔۔
کیسے کیا جائے سامنا حالات کا۔۔

 

 

 نئی دہلی۔ محنت اور روزگار کی وزارت نے کرونا کے کیسوں میں اضافے اور مختلف ریاستی سرکاروں کے ذریعہ مخصوصی پابندیاں عائد کئے جانے کے بعد 20 کنٹرول روم پھر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ قدم ورکروں کے مزدوری سے متعلق شکایات اور مائگرینٹ ورکروں کی پریشانی کو کم کرنے کےلئے اٹھایا گیا ہے۔ محنت اور روزگار کی وزارت کے سکریٹری اپورو چندر نے کہا کہ یہ سہولت پچھلے سال اپریل میں شروع کی گئی تھی اور اِسے پھر سے شروع کیا جارہا ہے، تا کہ مائگرینٹ ورکروں کے معاملات کو حل کیا جاسکے۔ وزارت نے بتایا ہے کہ پریشان حال مزدور ای میل، موبائل اور واٹس اپس کے ذریعہ کنٹرول روم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ چیف لیبر کمیشنر روزانہ تمام 20 کال سینٹر کی کام کاج کی نگرانی کریں گے۔