بنگالی تارکین وطن کو مبینہ طور پر نشانہ بنائے جانے کے خلاف دھرنا

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 18-08-2025
بنگالی تارکین وطن کو مبینہ طور پر نشانہ بنائے جانے کے خلاف دھرنا
بنگالی تارکین وطن کو مبینہ طور پر نشانہ بنائے جانے کے خلاف دھرنا

 



نئی دہلی: ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے ارکانِ پارلیمنٹ نے پیر کو پارلیمنٹ کمپلیکس میں بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں میں مبینہ طور پر بنگالی بولنے والے مہاجرین کو نشانہ بنانے کے خلاف احتجاج کیا۔پلے کارڈز تھامے ٹی ایم سی کے اراکینِ پارلیمنٹ نے مختلف ریاستوں میں بنگالی بولنے والوں کو درپیش مبینہ امتیاز کے خلاف نعرے لگائے۔

ٹی ایم سی کے رہنما کلیان بنرجی نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں میں بنگالی زبان کی توہین کی جا رہی ہے۔ بنگالیوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، وہ کہتے ہیں کہ بنگالی کوئی زبان نہیں ہے۔ ہم اس کے خلاف احتجاج کر ہے ہیں۔ ہم بنگالی زبان کی اس توہین کو برداشت نہیں کریں گے۔یہ احتجاج بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی کے مسئلے پر اپوزیشن کے احتجاج سے قبل کیا گیا۔پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں ٹی ایم سی کے ارکان اس مسئلے پر باقاعدگی سے احتجاج کر رہے ہیں۔