سری نگر میں آئی پھولوں کی بہار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-03-2021
سری نگر کا ٹیولپ گارڈن
سری نگر کا ٹیولپ گارڈن

 

 

سری نگر ۔ ایشیا کا سب سے بڑا باغ گل لالہ یعنی کہ ٹیولپ گارڈن کے دروازے عوام کےلئے کھل گئے۔ ہر سال اس خوبصورت باغ کو لاکھوں پھولوں کے ساتھ عوام کےلئے کھول دیا جاتا ہے۔

اس بار بھی ٹیولپ گارڈن میں 64اقسام کے15 لاکھ پھول نمائش کےلئے پیش کئے جارہے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی تھی کہ عوام جموں و کشمیر کا دورےکریں اور کشمریوں کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں۔نریندر مودی نے ٹیوٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ25مارچ اہل کشمیر کےلئے ایک خاص دن ہوتا ہے۔جب ٹیولپ گارڈن کو عوام کےلئے کھول دیا جاتا ہے۔

awaz

 ٹیولپ گارڈن تقریبا 6 سو کنال اراضی پر محیط ہے اور 15 لاکھ سے زیادہ خو بصورت ٹیولپ پودے لگائے گئے ہیں۔ یہ پودے سویٹزر لینڈ، ہالینڈ اور دیگر بیرون ممالک سے درآمد کئے گئے ہیں۔ درآمد کئے گئے ٹولیپ پودوں کو لگانے کا کام موسم سرما کے سخت ترین ٹھنڈ کے مہینے نومبر دسمبر میں ہی شروع کیا جاتا ہے اور پھر موافق ماحول کے مطابق مارچ کے آخری ہفتے میں باغ میں ٹولیپ کے رنگ برنگے پھول نظر آنے لگتے ہیں ۔

ٹیولپ فیسٹول کے دوران مقامی اور بیرون سیاحوں کی دل جوئی کے لئے موسیقی اور دیگر کلچرل پروگراموں کا بھی انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔

awaz

جس کے لئے محکمہ پھول بانی نے سیاحتی محکمے کے اشتراک سے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی ہے۔ یاد رہے کہ ایک سال سے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے نہ صرف سیاحتی سیزن بری طرح متاثر ہوابلکہ سیاحوں کی آمد پر منحصر لاکھوں لوگوں کا روزگار بھی چھن گیا۔ وہیں، وادی کشمیر کےدیگر باغات کے ساتھ ساتھ اس باغ گلہ لالہ کو بھی کھلنے سے پہلے ہی بند کرنا پڑا تھا۔ کل ٹیولپ گارڈن عوام کےلئے کھول دئیے جائیںگےتو سری نگر میں سیاحوں کے سامنے ایک نیا مرکز ہوگا۔ جہاں رنگ برنگے پھولوں ایسی خوبصورت چادریں بچھی رہتی ہیں کہ روح تازہ ہوجاتی ہے۔

awaz