کشمیر: سیلز مین کے قتل کے الزام میں تین دہشت گرد گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 23-11-2021
کشمیر: سیلز مین کے قتل کے الزام میں تین دہشت گرد گرفتار
کشمیر: سیلز مین کے قتل کے الزام میں تین دہشت گرد گرفتار

 

 

 آواز دی وائس، سری نگر

پولیس نے کشمیری پنڈت تاجر ڈاکٹر سندیپ ماوا کی دکان پر کام کرنے والے سیلز مین کے قتل میں ملوث تین ٹی آر ایف دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

تینوں ملزمان ضلع پلوامہ کے رہنے والے ہیں۔ دیگر تفصیلات کا انتظار ہے۔ یہاں بتاتے چلیں کہ 9 نومبر کو دہشت گردوں نے سری نگر شہر کے ڈاؤن ٹاؤن علاقے میں واقع ایک کشمیری پنڈت دکاندار کے سیلز مین کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

دہشت گرد اس واردات کو انجام دینے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

مقتول سیلز مین کی شناخت محمد ابراہیم خان کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گردوں نے اسے بہت قریب سے گولی ماری جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ اس سلسلے میں پولس تھانہ مہاراج گنج میں کیس درج کیا گیا اور پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

معاملے کی جانچ میں مصروف پولیس کو جب اس واقعہ میں ملوث تین نوجوانوں کے بارے میں معلوم ہوا تو وہ ٹی آر ایف کے لیے کام کر رہے تھے۔ گرفتار کیے گئے تین آر ٹی ایف دہشت گردوں کی شناخت اعجاز احمد لون، نصیر احمد شاہ اور شوکے احمد ڈار کے طور پر کی گئی ہے، یہ سبھی للہار پلوامہ کے رہنے والے ہیں۔

پوچھ گچھ کے بعد تینوں نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ تینوں نے بتایا کہ وہ پاکستان میں بیٹھے دہشت گردوں کے رابطے میں تھے۔ ان تینوں کے پاس سے ایک پستول اور دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔