بنگال : ٹرین کی زد میں آکر تین افراد ہلاک

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 29-09-2025
بنگال : ٹرین کی زد میں آکر تین افراد ہلاک
بنگال : ٹرین کی زد میں آکر تین افراد ہلاک

 



کولکتہ/ آواز دی وائس
مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع میں ریلوے کی پٹری پار کرتے وقت ایک خاتون اور اس کے بچے سمیت تین افراد ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے، پولیس نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
یہ واقعہ ہفتے کی رات شیام نگر اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جس کے بعد مقامی لوگوں نے ریلوے کی لاپرواہی کے خلاف ایک گھنٹے تک پٹریوں کو بلاک کر کے احتجاج کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق، خاتون اپنے بچے کے ساتھ پٹری پار کر رہی تھی کہ اچانک بچہ اس کے ہاتھ سے پھسل کر اس پٹری پر گر گیا جہاں گور ایکسپریس آ رہی تھی۔ صورتحال خراب ہوتی دیکھ کر پلیٹ فارم پر موجود ایک فروٹ فروش انہیں بچانے دوڑا، لیکن تینوں ریلوے کی زد میں آ گئے۔
مقامی لوگوں نے ایمبولینس کا انتظام کر کے زخمیوں کو بچانے کی کوشش کی، لیکن ریلوے کے فٹاکر نے ایمبولینس کو گزرنے کے لیے فٹاک نہیں کھولا، جس کے باعث تینوں افراد کو کچھ فاصلے تک ہاتھوں سے اٹھا کر لے جانا پڑا اور پھر انہیں ایمبولینس میں بٹھا کر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
مقامی لوگوں نے ریلوے فٹاک کو بار بار اور طویل وقت تک بند رکھنے کے خلاف احتجاج کیا اور ایک گھنٹے تک پٹریوں کو بلاک رکھا، جس کے بعد پولیس اور جی آر پی نے انہیں احتجاج ختم کرنے پر راضی کیا۔
احتجاج کرنے والوں نے الزام لگایا کہ ریلوے فٹاک طویل وقت تک بند رہنے کی وجہ سے لوگ مجبوراً پٹریوں سے مختصر راستہ اختیار کرتے ہیں۔ ریلوے حکام سے بار بار شکایت کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ پولیس نے احتجاجیوں کو جلد تحقیقات کا یقین دلایا ہے۔