کولکتہ کے آنند پور علاقے میں تین پراسرار موتیں

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 26-08-2025
کولکتہ کے آنند پور علاقے میں تین پراسرار موتیں
کولکتہ کے آنند پور علاقے میں تین پراسرار موتیں

 



کلکتہ، 26 اگست (پی ٹی آئی) جنوبی کلکتہ کے آننداپور علاقے سے تین پراسرار اموات کی اطلاع ملی ہے، پولیس نے منگل کو بتایاکہ پہلا واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک بار ڈانسر بے ہوش حالت میں ایسٹرن میٹرو پولیٹن بائی پاس کے قریب واقع ایک گیسٹ ہاؤس میں ملی۔ اس کے ساتھی نے اسے فوری طور پر ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے پیر کو اسے مردہ قرار دیا۔ گیسٹ ہاؤس کے عملے نے بتایا کہ یہ دونوں اتوار کی شام وہاں مقیم ہوئے تھے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا یہ منشیات کی زیادہ مقدار لینے کا معاملہ ہے، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔

دوسرے واقعے میں، تقریباً 50 سالہ ایک شخص کی سڑی گلی لاش پیر کو آننداپور کے ایک پکنک اسپاٹ پر درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ علاقے کے ماہی گیروں نے بدبو محسوس ہونے پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اگرچہ خودکشی کا شبہ ہے، لیکن ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

تیسرے واقعے میں، نونادنگا کے آدرش نگر علاقے میں واقع ایک مکان سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی جو آننداپور تھانے کے دائرۂ اختیار میں آتا ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے لیکن تحقیقات جاری ہیں۔

تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ پیر کو آننداپور تھانے کے علاقے سے ان تین پراسرار اموات کی تفتیش جاری ہے۔