نئی دہلی
دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی جانب سے منگل کے روز بجٹ پیش کیے جانے سے چند گھنٹے قبل اسمبلی کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ذرائع کے مطابق صبح 7 بج کر 28 منٹ پر اسمبلی کو بم کی دھمکی بھرا ای میل موصول ہوا، جس کے بعد صبح 7 بج کر 49 منٹ پر اسمبلی اسپیکر وجیندرگپتا کو بھی ایک ای میل بھیجا گیا۔دھمکی ملنے کے بعد سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے تلاشی مہم شروع کر دی۔
پولیس سے وابستہ ایک ذریعے نے بتایا کہ ہم نے احاطے کے اندر اور اطراف میں سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔ای میل میں مبینہ طور پر نائب گورنر ترنجیت سنگھ سندھو، وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور کابینہ وزیر منجندر سنگھ سرسا سمیت کئی اعلیٰ عہدیداروں کا ذکر کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور سیکیورٹی ایجنسیوں نے ای میل کے ماخذ کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ جامع تلاشی کارروائی جاری ہے۔