خواجہ غریب نواز :ماہنامہ چھٹی شریف، ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 10-03-2022
خواجہ غریب نواز :ماہنامہ چھٹی شریف، ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت
خواجہ غریب نواز :ماہنامہ چھٹی شریف، ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت

 

 

منظور ظہور،آواز دی وائس 

اجمیرشریف میں سلطان الہند خواجہ معین الدین چشتی رح کی ماہانہ چھٹی شریف میں  ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ وہیں سرواڈ میں غریب نواز کے بڑے فرزند خواجہ فخر الدین چشتی رح کا 790 واں عرس شان وشوکت کے ساتھ منایا گیا ۔

 سلطان الہند خواجہ معین الدین چشتیؒ کی ماہانہ چھٹی کے سلسلے میں اجمیر شریف میں واقع ان کی درگاہ پر پر رونق روحانی تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے ہزاروں زائرین اور عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

درگاہ میں رات بھر ہزاروں مرد و زن زائرین شب خوانی میں محو تھے۔

آج صبح آٹھ بجے درگاہ کے احاط نور میں ماہانہ چھٹی کے سلسلے میں منعقدہ مجلس کا آغاز سید حافظ فضیل حسین معینی کے تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ جس کے بعد سید شاہین معینی چشتی نے شجرہ پڑھا، جب کہ سید ثاقب حسین معینی اور سید کاملین معینی نے نعت وسلام پیش کیا۔

#085078

درگاہ اجمیر شریف میں عقیدت مندوں کا ہجوم

آخرمیں انجمن خدام معینہ درگاہ خواجہ صاحب معینیہ فخریہ چشتیہ اجمیر شریف کے سربراہ سید معین حسن چشتی نے دعا مانگی۔

ساری درگاہ کے علاوہ گلیاں اور کوچے عقیدت مندوں سے کھچا کھچ بھرے تھے۔ ادھر شہزادہ چشت و شنجر خواجہ غریب نواز رح کے فرزند اکبر خواجہ فخر الدین چشتی رح کے790 ویں عرس کے سلسلے میں ان کی درگاہ سرواڑ شریف راجھستان جوکہ اجمیر شریف سے 60 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ 

یہاں بھی ہزاروں زائرین اور عقیدتمند کئی دنوں سے آئے ہوئے ہیں۔

کل 5 بجے درگاہ میں اجمیر شریف سے پہنچی چادر کو مزار پر چڑھایا گیا۔

اس موقع پر درگاہ کے کئی بزرگ خدام و گدی نشین پیش پیش تھے ۔جن میں ڈاکٹر سید لیاقت علی معینی، سید وارث میاں چشتی،سید واحد چشتی ، سید محمد ظہور بابا چشتی اور درگاہ سرواڈ شریف کے متولی سید محمد یوسف چشتی شامل ہیں۔