اس سال بیٹنگ ریٹریٹ تقریب میں گونجے گا ’اے میرے وطن کے لوگو!‘

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 23-01-2022
اس سال بیٹنگ ریٹریٹ تقریب میں گونجے گا ’اے میرے وطن کے لوگو!‘
اس سال بیٹنگ ریٹریٹ تقریب میں گونجے گا ’اے میرے وطن کے لوگو!‘

 

 

نئی دہلی: اس سال کی بیٹنگ ریٹریٹ تقریب حب الوطنی کے نغمہ 'اے میرے وطن کے لوگو!' سے گونجے گی۔

ہندوستان اور چین کے درمیان 1962 کی جنگ کے شہیدوں کی یاد میں شاعر پردیپ کا لکھا گیا یہ گانا لتا منگیشکر نے گایا ہے۔

ہفتہ کو ہندوستانی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بروشر کے مطابق اس سال بیٹنگ دی ریٹریٹ میں صرف اور صرف ہندوستانی دھنیں بجائی جائیں گی۔

فوج کے بروشر میں کہا گیا ہے کہ اس سال 29 جنوری کو وجے چوک میں بیٹنگ ریٹریٹ تقریب میں 26 دھنیں بجائی جائیں گی۔

ان میں 'اے میرے وطن کے لوگوں' کے ساتھ ساتھ 'ہے کانچا'، 'چنا بلوری'، 'جے جنم بھومی'، 'ہند کی سینا' اور 'قدم قدم بڑھائے جا' جیسے گانے شامل ہیں۔

بیٹنگ ریٹریٹ کی تقریب میں 44 بگل پلیئرز، 16 ٹرمپیٹ پلیئرز اور 75 ڈرمرز شرکت کریں گے۔

دوسری جانب حکومت کے ترجمان نے کہا کہ اس سال ملک تاریخ آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے۔ اس لیے بیٹنگ دی ریٹریٹ میں صرف ہندوستانی دھنیں بجانا زیادہ مناسب سمجھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور فوج بیٹنگ دی ریٹریٹ میں زیادہ سے زیادہ ہندوستانی دھنیں شامل کرنا چاہتی ہے۔ اس لیے اس سال صرف ہند وستانی/دیسی دھنیں فہرست میں شامل ہیں۔ (ایجنسی)