شاید یہ میری آخری صبح ہو: ڈاکٹر کی مرنے سے قبل دلخراش پوسٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-04-2021
ایک جذباتی پیغام
ایک جذباتی پیغام

 

 

 ’ شاید یہ میری آخری صبح ہو‘ کی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے چند گھنٹے بعد ہی ایک خاتون ڈاکٹر کورونا وائرس کی وجہ سے چل بسی۔

حال ہی میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوجانے والی 51 سالہ ڈاکٹر منیشا جادھو نے اپنی موت سے چند گھنٹے قبل اپنے فیس بُک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔شاید یہ میری آخری صبح ہو‘ ۔ ڈاکٹر منیشا جادھو نے اپنی فیس بُک پوسٹ میں لکھا کہ ’شاید یہ میری آخری صبح ہو اور شاید اس پلیٹ فارم پر میری آپ سے آخری ملاقات ہو۔

awazurdu

خاتون ڈاکٹر نے لکھا کہ ’تمام لوگ اپنا خیال رکھیں۔‘ اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’جسم مرجاتا ہے لیکن روح نہیں کیونکہ روح لافانی ہے۔‘ میری دُعائیں ہندوستان کیساتھ ہیں: شنیرا اکرم فیس بُک پر یہ جذباتی پوسٹ شیئر کرنے کے چند گھنٹے بعد ہی ڈاکٹر منیشا جادھو کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے اپنی جان کی بازی ہار گئیں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے آگے ملک کا صحت کا نظام ناکام ہوگیا، اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لئے جگہ کم پڑ گئی، لوگ آکسیجن کی عدم فراہمی پر جان سے جانے لگے۔

ایک  ارب سے زائد آبادی والا ملک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 86 ہزار 928 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 62 لاکھ 63 ہزار 695 مریض سامنے آ چکے ہیں۔